پیرس(ویب ڈیسک)فرانس میں مہنگائی اور عوامی سہولیات کی ابتر صورتحال کے خلاف ہونے والے مظاہروں نے پرتشدد صورت اختیار کر لی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پرتشدد واقعات کے دوران مظاہروں میں شامل ایک شخص ہلاک اور سینکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ تقریباً 1800افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز ملک گیر مظاہرے فسادات میں تبدیل ہو گئے۔ مشتعل افراد نے ایک ٹاؤن ہال کو آگ لگا دی، دکانوں میں لوٹ مار کی، عمارتوں پر وال چاکنگ کی اور ملک کے مختلف شہروں میں پرتشدد گروہوں کی پولیس کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔ پیرس میں مظاہرے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ پیرس میں پولیس نے ریکارڈ 855گرفتاریاں کیں۔ وزیرِ داخلہ کے مطابق مظاہروں کے دوران ملک بھر میں 500سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔خبررساں ایجنسی کے مطابق مہنگائی اور عوامی سہولیات کی ابتر صورتحال کے خلاف 5لاکھ سے زائد افراد نے درجنوں شہروں میں مارچ کیا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق اگرچہ لاکھوں افراد نے پرامن احتجاج کیا تاہم احتجاج کی آڑ میں پرتشدد گروہوں نے سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا، لگژری بوتیکس اور سپر مارکیٹوں کو لوٹا اور پولیس اہلکاروں اور ان کی گاڑیوں پر حملے کیے۔ وزیرِ داخلہ لوران نونیز نے بتایا کہ ہفتے کے روز سیکڑوں دکانوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ بورڈو شہر کے میئر تھامس کازنیو کے مطابق ان کے شہر میں 100 کے قریب دکانیں لوٹی گئیں، جبکہ مارسیل کے میئر بینوئٹ پایان نے متاثرہ تاجروں کے لیے ہنگامی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ ایک فرانسیسی ریٹیلر چین کے چیف ایگزیکٹو الیگزینڈر بومپار نے بتایا کہ ان کی 50 دکانوں کو نقصان پہنچا جن میں سے 20 کو مکمل طور پر لوٹ لیا گیا جس سے کمپنی کو کروڑوں یورو کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔واضح رہے کہ یہ مظاہرے گزشتہ ماہ اسکولوں کی خستہ حالی اور اساتذہ کی کمی کے خلاف شروع ہوئے تھے جس نے بعدازاں عدم مساوات، عوامی اخراجات میں کٹوتی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ایک بڑی ملک گیر تحریک کی شکل اختیار کر لی۔فرانس کے شہر لیموج میں نقاب پوش مظاہرین نے 143 سال پرانے تاریخی ٹائون ہائول کو آگ لگا دی، آتشزدگی سے عمارت کی چھت گر گئی۔مارسیلی میں مظاہرین سٹی ہال میں گھس گئے، مجسمہ الٹ دیا اور فرنیچر توڑ دیا جبکہ لیل شہر میں میئر کے دفتر میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔پیرس سمیت مختلف شہروں میں مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ مظاہرے مہنگائی، حکومتی پالیسیوں اور پولیس کے مبینہ تشدد کے خلاف کیے گئے۔فرانسیسی وزیرِ اعظم کے مطابق ملک بھر میں 1200 سے زائد مظاہرین گرفتار جبکہ ڈیڑھ سو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔ فرانس کے شہر سینٹ ایٹین میں ہفتے کے روز سکیورٹی فورسز کی طرف سے داغے گئے ایک بم کے دھماکے کے نتیجے میں مظاہرہ کرنے والوں میں ایک اپنا ہاتھ کھو بیٹھا۔
مظاہرے
بریکنگ نیوز
- امریکہ’ پاکستانی کمیونٹی کا شاندار فیملی فیسٹیول ‘700سے زائد افراد کی شرکت
- 117سال کی عمر میں بھی صحت مند خاتون جو دنیا کی معمر ترین شخصیت ہوسکتی ہیں
- امریکی مڈٹرم الیکشن،ایلون مسک درجنوں ملین ڈالرز فنڈز دینے والوں میں سب سے آگے
- اسلام آباد کی اخبار مارکیٹ دو روز بعد کھول دی گئی، اخبارات کی ترسیل بحال
- پیرس:انٹرنیشنل فوڈ ٹریڈ شو 2026 ء کے افتتاحی روز پاکستان کی بھرپور شرکت
- مساج سیٹرزغیراخلاقی سر گرمیوں کا گڑھ پولیس اہلکار حصہ لیکر سر پرست
- لاہور:پنجاب پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں جاری’ ملزمان گرفتار’بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔
- کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے تاجکستان کے اعزازی قونصل جنرل ارشاد علی ایس قاسم گورنر ہائوس میں ملاقات کررہے ہیں۔
- پنجاب پولیس کی ناجائز اسلحہ کیخلاف مہم جاری’بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
- عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر بڑا اضافہ امریکی تیل 100 ڈالرفی بیرل سے یجاوز کر گیا
- فرید ایکسپریس میں حیدرآباد کی بکنگ والی بوگی غائب، مسافروں کو مشکلات
- ملتان:دیہاتی خاتون چاول کی اپنے ہاتھوں سے چھانٹی کر رہی ہے۔
- صوبائی وزراء کا سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت
- 15 لاکھ پاکستانی بچے آن لائن جنسی ہراسانی کا شکار: یونیسف
- 51 سالہ شخص فلائی اوور سے گر کر ڈمپر تلے آکر جاں بحق
- کراچی میں مختلف مقامات پر پولیس مقابلے،8زخمیوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
- کارکنوں کیخلاف بدترین کریک ڈائون جاری ‘ قیادت کا کوئی لائحہ سامنے نہیں آیا: شوکت یوسف زئی
- سہیل آفریدی لانگ مارچ اچکزئی مزاکرات ناکامی کےذمہ دار
- غریب بچوں کو بھی اشرفیہ کے برابر تعلیمی مواقع ملنے چاہیے شہباز شریف
- اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف دانش سکول کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک طالب علم کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔
