Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکہ’ پاکستانی کمیونٹی کا شاندار فیملی فیسٹیول ‘700سے زائد افراد کی شرکت
    • 117سال کی عمر میں بھی صحت مند خاتون جو دنیا کی معمر ترین شخصیت ہوسکتی ہیں
    • امریکی مڈٹرم الیکشن،ایلون مسک درجنوں ملین ڈالرز فنڈز دینے والوں میں سب سے آگے
    • اسلام آباد کی اخبار مارکیٹ دو روز بعد کھول دی گئی، اخبارات کی ترسیل بحال
    • پیرس:انٹرنیشنل فوڈ ٹریڈ شو 2026 ء کے افتتاحی روز پاکستان کی بھرپور شرکت
    • مساج سیٹرزغیراخلاقی سر گرمیوں کا گڑھ پولیس اہلکار حصہ لیکر سر پرست
    • لاہور:پنجاب پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیاں جاری’ ملزمان گرفتار’بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔
    • کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے تاجکستان کے اعزازی قونصل جنرل ارشاد علی ایس قاسم گورنر ہائوس میں ملاقات کررہے ہیں۔
    • پنجاب پولیس کی ناجائز اسلحہ کیخلاف مہم جاری’بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر بڑا اضافہ امریکی تیل 100 ڈالرفی بیرل سے یجاوز کر گیا
    • فرید ایکسپریس میں حیدرآباد کی بکنگ والی بوگی غائب، مسافروں کو مشکلات
    • ملتان:دیہاتی خاتون چاول کی اپنے ہاتھوں سے چھانٹی کر رہی ہے۔
    • صوبائی وزراء کا سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت
    • 15 لاکھ پاکستانی بچے آن لائن جنسی ہراسانی کا شکار: یونیسف
    • 51 سالہ شخص فلائی اوور سے گر کر ڈمپر تلے آکر جاں بحق
    • کراچی میں مختلف مقامات پر پولیس مقابلے،8زخمیوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
    • کارکنوں کیخلاف بدترین کریک ڈائون جاری ‘ قیادت کا کوئی لائحہ سامنے نہیں آیا: شوکت یوسف زئی
    • سہیل آفریدی لانگ مارچ اچکزئی مزاکرات ناکامی کےذمہ دار
    • غریب بچوں کو بھی اشرفیہ کے برابر تعلیمی مواقع ملنے چاہیے شہباز شریف
    • اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف دانش سکول کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک طالب علم کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سانحہ کار ساز کے شہداء کی 19 ویں برسی دہشتگردی اور تشدد جمہوریت کا عزم متزلزل نہیں کر سکتے بلاول بھٹو

    By Khabrain Newsاکتوبر 19, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی، گڑھی خدا بخش (نیوز ایجنسیاں )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18اکتوبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب شہید بینظیر بھٹو کی وطن واپسی پر دہشت گردی کے ذریعے انہیں نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش کی گئی تاہم ان کے استقبال کے لیے آنے والے جیالوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اپنی قائد کی حفاظت کی اور جمہوریت و عوام کے حقِ حکمرانی سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا بے مثال عملی ثبوت دیا۔پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہدا کا لہو گواہی دیتا ہے کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور تشدد جمہوریت کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، سانحہ کارساز کے شہدا کی قربانیاں قومی تاریخ کا ایسا روشن باب ہیں جسے قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا مشن آئین کی بالادستی، عوام کی حکمرانی، مساوات، سماجی انصاف اور ایک پرامن، خوشحال و ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اسی مشن پر کاربند رہتے ہوئے جمہوری اداروں کے استحکام، آئین کے تحفظ اور عوام کے حقوق کی پاسداری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔چیئرمین نے شہدا کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ سانح کارساز کے شہدا کی یاد جمہوریت، ثابت قدمی اور قربانی کے اس عہد کی تجدید ہے جسے آنے والی نسلیں بھی مشعلِ راہ بنائیں گی، ان کی قربانیاں ہمیشہ اس عزم کی یاد دلاتی رہیں گی کہ عوام کی حکمرانی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کی جدوجہد جاری رہے گی۔دریں اثناء سانحہ کارساز کے شہدا کی 19ویں برسی گڑھی خدا بخش بھٹو میں جان نثارانِ بے نظیر قبرستان میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا گئی ۔تقریب میں شرکا نے جذباتی انداز میں نعرے لگاتے ہوئے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا، سانحہ کارساز کے 20 شہدا، جنہیں میں بھٹو ہوں کا نام دیا گیا تھا، کی قبروں پر حاضری دی گئی، پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کرکے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
    بلاول بھٹو

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      117سال کی عمر میں بھی صحت مند خاتون جو دنیا کی معمر ترین شخصیت ہوسکتی ہیں

      اسلام آباد کی اخبار مارکیٹ دو روز بعد کھول دی گئی، اخبارات کی ترسیل بحال

      مساج سیٹرزغیراخلاقی سر گرمیوں کا گڑھ پولیس اہلکار حصہ لیکر سر پرست

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.