لاہور (کرائم رپورٹر) صوبہ پنجاب میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مختلف کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے8 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی 91 کارروائیاں کیں جن میں91 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 8 دہشت گردوں کو اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ممنوعہ مواد سمیت گرفتار کیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں شہزاد اکبر’ محمود علی’ نعمان’ عدنان’ فاروق’ رحمان’ ہمایوں شامل ہیں۔ ان گرفتار دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق گجرانوالہ’ بہاولپور’ چنیوٹ’ راولپنڈی’ بھکر’ سرگودھا سے ہے۔ دھماکہ خیز مواد465 گرام، ڈیٹونیٹر3 سیفٹی فیوز وائر 20 فٹ’ ہینڈ گرنیڈ2 کالعدم تنظیم کے پمفلٹ، میگزین’ پرائمہ کارڈ’ موبائل فون اور نقدی دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد کر لی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرکے دہشت پھیلانا چاہتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کرکے ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی پولیس اور سکیورٹی اداروں کے تعاون سے 1484 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، 50865 افراد کو چیک کیا گیا، 77 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، 65 ایف آئی آر درج کی گئیں اور 45 بازیابیاں کی گئیں۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی متعلقہ معلومات کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب 0800 11111 پر۔
بریکنگ نیوز
- بنگلہ دیش خسے کی وبا بے قابو مشتبہ کیسز 2 لاکھ 2 ہزار سے متجاوز
- ٹیلر سوئفٹ کا سنڈریلا لک دیکھ کر مداح تعرہف کیے بغیر نہ رہ سکے
- ٹیکسلا: یوسی خرم پراچہ میں ملک سہیل عمران کے ڈیرہ پر پولیو ویکسنیشن و تربیتی سیشن سے الطاف خان و دیگر خطاب کر رہے ہیں۔
- ایم اینڈ ٹینڈرز محض کاغذی کاروائی زمینی برعکس فنڈز ہڑپ کیے جانے کا انکشاف
- یوفون نے ڈریگنز آف ایشیا میں دو ایوارڈز جیت کر عالمی پذیرائی حاصل کرلی
- گوجر خان: پنجاب کالجز گوجر خان کے پرنسپل میڈل جیتنے والی نوجوان اتھلیٹ آمنہ خان کو انعام دیتے ہوئے۔
- ٹیکسلایو سی خرم پراچہ میں پولیو مہم بارے تربیتی سیشن کا انعقاد
- ریلوے زمینوں پر تنازعات کے باوجود ان جگہوں پر نقشوں کی منظوریاں
- آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس19اکتوبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
- اسلام آباد کی اخبار مارکیٹ دو روز بعد کھول دی گئی اخبارات کی ترسیل بحال
- پولیس کی مبینہ پشت پناہی میں منشیات کا کاروبار عروش پر
- حنا جاوید قتل کیس کا معاملہ، تمام ٹیکنیکل،فرانزک شواہد کے حصول کو یقینی بنایاگیا
- آئیسکو کا بجلی حادثات کی روک تھام کیلئے مؤثر حفاظتی اقدامات جاری رکھنے کا عزم
- نوجوان اتھلیٹ آمنہ خان کی پا ک چائینہ فرینڈ شپ گیمز ریس میں تیسری پوزیشن
- CDAنے بھارہ کہو میں صفائی کام بہتر بنانے کیلئے ٹھیکہ دیدیا
- سی سی ڈای چکوال کی کارروائی، 15 سے زائد وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث چار رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار
- پادشاہان میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، قبرستان کے گیٹ بھی چوری
- تھانہ بنی پولیس کی کارروائی3 پتنگ سپلائرگرفتار، 420 پتنگیں اور 15 ڈوریں برآمد
- وینڈرز کی بروقت ادائیگیاں نہ ہونا ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کا سبب
- مقدمہ، اغوا برائے تاوان کیس کا اہم فیصلہ، 5 مجرمان کی عمر قید کی سزا برقرار
