اسلام آباد (این این آئی) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو رجسٹریشن اور شناختی خدمات ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹیبلٹ ڈیوائسز کے ذریعے موبائل رجسٹریشن نظام پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ نادرا حکام کے مطابق پاکستان میں تیار کردہ ان جدید ڈیوائسز میں پاک آئی ڈی سافٹ ویئر نصب ہے، جس کی مدد سے نادرا کے افسران مختلف علاقوں میں جا کر شہریوں کی رجسٹریشن سے متعلق خدمات فراہم کرسکتے ہیں۔ ان ڈیوائسز کے ذریعے شہریوں کے فنگر پرنٹس، تصاویر اور آنکھوں کی پتلی کے عکس حاصل کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ حکام نے کہا کہ اس نظام کے تحت نادرا کی خدمات کو ضرورت کے مطابق مختلف علاقوں میں منتقل کیا جا سکے گا۔ بالخصوص ایسی یونین کونسلز میں جہاں شہریوں کا غیر معمولی رش ہو یا شناختی خدمات کے حصول کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود ہوں، وہاں جدید ڈیوائس سے لیس افسر کو فوری طور پر تعینات کیا جاسکتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو رجسٹریشن کے لیے طویل انتظار اور دور دراز مراکز کا رخ کرنے کی زحمت سے بچانا اور شناختی خدمات کی فراہمی کو زیادہ مؤثر بنانا ہے۔ نادرا کے مطابق جدید بائیومیٹرک ٹیکنالوجی سے لیس یہ ڈیوائسز ضرورت کے مطابق مختلف علاقوں میں خدمات کی فراہمی میں معاون ثابت ہوں گی۔
بریکنگ نیوز
- بنگلہ دیش خسے کی وبا بے قابو مشتبہ کیسز 2 لاکھ 2 ہزار سے متجاوز
- ٹیلر سوئفٹ کا سنڈریلا لک دیکھ کر مداح تعرہف کیے بغیر نہ رہ سکے
- ٹیکسلا: یوسی خرم پراچہ میں ملک سہیل عمران کے ڈیرہ پر پولیو ویکسنیشن و تربیتی سیشن سے الطاف خان و دیگر خطاب کر رہے ہیں۔
- ایم اینڈ ٹینڈرز محض کاغذی کاروائی زمینی برعکس فنڈز ہڑپ کیے جانے کا انکشاف
- یوفون نے ڈریگنز آف ایشیا میں دو ایوارڈز جیت کر عالمی پذیرائی حاصل کرلی
- گوجر خان: پنجاب کالجز گوجر خان کے پرنسپل میڈل جیتنے والی نوجوان اتھلیٹ آمنہ خان کو انعام دیتے ہوئے۔
- ٹیکسلایو سی خرم پراچہ میں پولیو مہم بارے تربیتی سیشن کا انعقاد
- ریلوے زمینوں پر تنازعات کے باوجود ان جگہوں پر نقشوں کی منظوریاں
- آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس19اکتوبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
- اسلام آباد کی اخبار مارکیٹ دو روز بعد کھول دی گئی اخبارات کی ترسیل بحال
- پولیس کی مبینہ پشت پناہی میں منشیات کا کاروبار عروش پر
- حنا جاوید قتل کیس کا معاملہ، تمام ٹیکنیکل،فرانزک شواہد کے حصول کو یقینی بنایاگیا
- آئیسکو کا بجلی حادثات کی روک تھام کیلئے مؤثر حفاظتی اقدامات جاری رکھنے کا عزم
- نوجوان اتھلیٹ آمنہ خان کی پا ک چائینہ فرینڈ شپ گیمز ریس میں تیسری پوزیشن
- CDAنے بھارہ کہو میں صفائی کام بہتر بنانے کیلئے ٹھیکہ دیدیا
- سی سی ڈای چکوال کی کارروائی، 15 سے زائد وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث چار رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار
- پادشاہان میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، قبرستان کے گیٹ بھی چوری
- تھانہ بنی پولیس کی کارروائی3 پتنگ سپلائرگرفتار، 420 پتنگیں اور 15 ڈوریں برآمد
- وینڈرز کی بروقت ادائیگیاں نہ ہونا ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کا سبب
- مقدمہ، اغوا برائے تاوان کیس کا اہم فیصلہ، 5 مجرمان کی عمر قید کی سزا برقرار
