لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں
روپے’ طلائی زیورات’ موبائل فون’ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی چھائونی میں احسان سے 3 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون’ شفیق آباد میں عارف سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، چوہنگ میں ابصار سے 2 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹائون میں الطاف سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے’ موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ریس کورس اور گوالمنڈی سے گاڑیاں جبکہ راوی روڈ’ گرین ٹائون اور سرور روڈ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
