Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بنگلہ دیش خسے کی وبا بے قابو مشتبہ کیسز 2 لاکھ 2 ہزار سے متجاوز
    • ٹیلر سوئفٹ کا سنڈریلا لک دیکھ کر مداح تعرہف کیے بغیر نہ رہ سکے
    • ٹیکسلا: یوسی خرم پراچہ میں ملک سہیل عمران کے ڈیرہ پر پولیو ویکسنیشن و تربیتی سیشن سے الطاف خان و دیگر خطاب کر رہے ہیں۔
    • ایم اینڈ ٹینڈرز محض کاغذی کاروائی زمینی برعکس فنڈز ہڑپ کیے جانے کا انکشاف
    • یوفون نے ڈریگنز آف ایشیا میں دو ایوارڈز جیت کر عالمی پذیرائی حاصل کرلی
    • گوجر خان: پنجاب کالجز گوجر خان کے پرنسپل میڈل جیتنے والی نوجوان اتھلیٹ آمنہ خان کو انعام دیتے ہوئے۔
    • ٹیکسلایو سی خرم پراچہ میں پولیو مہم بارے تربیتی سیشن کا انعقاد
    • ریلوے زمینوں پر تنازعات کے باوجود ان جگہوں پر نقشوں کی منظوریاں
    • آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس19اکتوبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
    • اسلام آباد کی اخبار مارکیٹ دو روز بعد کھول دی گئی اخبارات کی ترسیل بحال
    • پولیس کی مبینہ پشت پناہی میں  منشیات کا کاروبار عروش پر
    • حنا جاوید قتل کیس کا معاملہ، تمام ٹیکنیکل،فرانزک شواہد کے حصول کو یقینی بنایاگیا
    • آئیسکو کا بجلی حادثات کی روک تھام کیلئے مؤثر حفاظتی اقدامات جاری رکھنے کا عزم
    • نوجوان اتھلیٹ آمنہ خان کی پا ک چائینہ فرینڈ شپ گیمز ریس میں تیسری پوزیشن
    • CDAنے بھارہ کہو میں صفائی کام بہتر بنانے کیلئے ٹھیکہ دیدیا
    • سی سی ڈای چکوال کی کارروائی، 15 سے زائد وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث چار رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار
    • پادشاہان میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، قبرستان کے گیٹ بھی چوری
    • تھانہ بنی پولیس کی کارروائی3 پتنگ سپلائرگرفتار، 420 پتنگیں اور 15 ڈوریں برآمد
    • وینڈرز کی بروقت ادائیگیاں نہ ہونا ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کا سبب
    • مقدمہ، اغوا برائے تاوان کیس کا اہم فیصلہ، 5 مجرمان کی عمر قید کی سزا برقرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پوری قوم کو پاک فوج کے بہادر شہداء پر فخر ہے: گورنر پنجاب

    By Khabrain Newsاکتوبر 19, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    فتح جنگ،(بیورو رپورٹ)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان فتح جنگ کے نواحی گاؤں تاجہ بارہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شمالی وزیرستان میں وطن عزیز کے دفاع کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوان نیاز علی خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر ہی ایس او ٹو گورنر سردار محمد علی خان۔سابق چیئرمین سردار احسن ملال۔سردار سجاد خان۔سردار لیاقت علی خان۔سردار نیاز علی خان سردار تیمور خان طارق محمود قادری۔سردار اختر حیات۔چیف محمد اسلم بھی موجود تھے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے شہید نیاز علی خان کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو پاک فوج کے بہادر شہداء پر فخر ہے۔ شہداء نے وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان کی لازوال قربانیوں کی بدولت پاکستان کا دفاع مضبوط اور ملک قائم و دائم ہے۔ قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ شہادت ہمارے لیے اعزاز اور ورثہ ہے۔ وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے جوان قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ پاک فوج کے جوان اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ملک و قوم کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم رکھتے ہیں، جبکہ پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
    سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ گاؤں تاجہ بارہ کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ اس دھرتی کے تین بہادر سپوتوں نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے شہادت کا عظیم مرتبہ حاصل کیا۔ یہ قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اس علاقے کے عوام کے دل وطن کی محبت اور قومی جذبے سے سرشار ہیں۔ شہداء نے اپنے لہو سے وطن کی مٹی کو سربلند کیا اور آنے والی نسلوں کے لیے ایثار، بہادری اور حب الوطنی کی روشن مثال قائم کی۔گورنر پنجاب نے شہید نیاز علی خان کے اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خاندان پوری قوم کا فخر ہیں۔ ان خاندانوں نے اپنے پیاروں کی جدائی کا عظیم صدمہ برداشت کرکے ملک و قوم کے لیے ناقابلِ فراموش قربانی دی ہے۔ پوری قوم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان کی عظیم قربانیوں کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید نیاز علی خان سمیت تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے اہل خانہ کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ٹیکسلا: یوسی خرم پراچہ میں ملک سہیل عمران کے ڈیرہ پر پولیو ویکسنیشن و تربیتی سیشن سے الطاف خان و دیگر خطاب کر رہے ہیں۔

      ایم اینڈ ٹینڈرز محض کاغذی کاروائی زمینی برعکس فنڈز ہڑپ کیے جانے کا انکشاف

      یوفون نے ڈریگنز آف ایشیا میں دو ایوارڈز جیت کر عالمی پذیرائی حاصل کرلی

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.