Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بنگلہ دیش خسے کی وبا بے قابو مشتبہ کیسز 2 لاکھ 2 ہزار سے متجاوز
    • ٹیلر سوئفٹ کا سنڈریلا لک دیکھ کر مداح تعرہف کیے بغیر نہ رہ سکے
    • ٹیکسلا: یوسی خرم پراچہ میں ملک سہیل عمران کے ڈیرہ پر پولیو ویکسنیشن و تربیتی سیشن سے الطاف خان و دیگر خطاب کر رہے ہیں۔
    • ایم اینڈ ٹینڈرز محض کاغذی کاروائی زمینی برعکس فنڈز ہڑپ کیے جانے کا انکشاف
    • یوفون نے ڈریگنز آف ایشیا میں دو ایوارڈز جیت کر عالمی پذیرائی حاصل کرلی
    • گوجر خان: پنجاب کالجز گوجر خان کے پرنسپل میڈل جیتنے والی نوجوان اتھلیٹ آمنہ خان کو انعام دیتے ہوئے۔
    • ٹیکسلایو سی خرم پراچہ میں پولیو مہم بارے تربیتی سیشن کا انعقاد
    • ریلوے زمینوں پر تنازعات کے باوجود ان جگہوں پر نقشوں کی منظوریاں
    • آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس19اکتوبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
    • اسلام آباد کی اخبار مارکیٹ دو روز بعد کھول دی گئی اخبارات کی ترسیل بحال
    • پولیس کی مبینہ پشت پناہی میں  منشیات کا کاروبار عروش پر
    • حنا جاوید قتل کیس کا معاملہ، تمام ٹیکنیکل،فرانزک شواہد کے حصول کو یقینی بنایاگیا
    • آئیسکو کا بجلی حادثات کی روک تھام کیلئے مؤثر حفاظتی اقدامات جاری رکھنے کا عزم
    • نوجوان اتھلیٹ آمنہ خان کی پا ک چائینہ فرینڈ شپ گیمز ریس میں تیسری پوزیشن
    • CDAنے بھارہ کہو میں صفائی کام بہتر بنانے کیلئے ٹھیکہ دیدیا
    • سی سی ڈای چکوال کی کارروائی، 15 سے زائد وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث چار رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار
    • پادشاہان میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، قبرستان کے گیٹ بھی چوری
    • تھانہ بنی پولیس کی کارروائی3 پتنگ سپلائرگرفتار، 420 پتنگیں اور 15 ڈوریں برآمد
    • وینڈرز کی بروقت ادائیگیاں نہ ہونا ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کا سبب
    • مقدمہ، اغوا برائے تاوان کیس کا اہم فیصلہ، 5 مجرمان کی عمر قید کی سزا برقرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لالکڑتی میں قیامِ ڈسپنسری کی ممکنہ بندش کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج

    By Khabrain Newsاکتوبر 19, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)چکلالہ کینٹ بورڈ نے لالکڑتی میں قیامِ پاکستان سے قبل قائم تاریخی ڈسپنسری کی ممکنہ بندش کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ شہریوں نے وزیر دفاع، سیکرٹری دفاع اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس (ڈی جی ایم ایل سی) سمیت اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔علاقے کے معززین حاجی جمیل، حاجی شبیر، خان اخلاق، ارشد قریشی اورمرزا غلام مصطفی پر مشتمل ایک وفد نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن ملک ابرار احمد سے ملاقات کی اور انہیں صورتحال سے تفصیلی آگاہ کیا۔وفد نے بتایا کہ لالکڑتی کی یہ ڈسپنسری تقسیمِ ہند سے قبل قائم کی گئی تھی، جسے بعد ازاں کینٹونمنٹ بورڈ حکام نے موجودہ جگہ پر منتقل کیا۔ ریجنل ڈائریکٹر اور ایم ایل سی ہیڈ کوارٹر کی خصوصی کاوشوں سے یہاں جدید لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا گیا اور جدید تشخیصی آلات فراہم کیے گئے۔ لالکڑتی اور گردونواح سے یومیہ سینکڑوں نادار و غریب شہری یہاں علاج کی غرض سے آتے ہیں جو نجی ہسپتالوں کا مہنگا علاج برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔ اس تاریخی اور فعال طبی مرکز کی ممکنہ بندش سے ہزاروں مریض بنیادی علاج اور تشخیصی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی ملک ابرار احمد نے معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کینٹونمنٹ بورڈ کے بنیادی فرائض اور دائرہ کار میں شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا سرِ فہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ادارے کیوں اتنی عجلت میں ایسے فیصلے صادر کر دیتے ہیں جن سے پورا علاقہ اور غریب طبقہ براہِ راست متاثر ہو۔ملک ابرار احمد نے وفد کو مکمل یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے کو قومی اسمبلی، قائمہ کمیٹی، سیکرٹری دفاع اور ڈی جی ایم ایل سی سمیت ہر بااختیار فورم پر بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے اور اہل علاقہ سے ان کی یہ بنیادی اور تاریخی طبی سہولت کسی صورت چھننے نہیں دی جائے گی۔دوسری جانب اس معاملے پر کینٹونمنٹ بورڈ کا موقف جاننے کے لیے ترجمان کینٹ بورڈ عمران حبیب سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی موقف دیا اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی جواب دیا ہے،

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ٹیکسلا: یوسی خرم پراچہ میں ملک سہیل عمران کے ڈیرہ پر پولیو ویکسنیشن و تربیتی سیشن سے الطاف خان و دیگر خطاب کر رہے ہیں۔

      ایم اینڈ ٹینڈرز محض کاغذی کاروائی زمینی برعکس فنڈز ہڑپ کیے جانے کا انکشاف

      یوفون نے ڈریگنز آف ایشیا میں دو ایوارڈز جیت کر عالمی پذیرائی حاصل کرلی

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.