Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بنگلہ دیش خسے کی وبا بے قابو مشتبہ کیسز 2 لاکھ 2 ہزار سے متجاوز
    • ٹیلر سوئفٹ کا سنڈریلا لک دیکھ کر مداح تعرہف کیے بغیر نہ رہ سکے
    • ٹیکسلا: یوسی خرم پراچہ میں ملک سہیل عمران کے ڈیرہ پر پولیو ویکسنیشن و تربیتی سیشن سے الطاف خان و دیگر خطاب کر رہے ہیں۔
    • ایم اینڈ ٹینڈرز محض کاغذی کاروائی زمینی برعکس فنڈز ہڑپ کیے جانے کا انکشاف
    • یوفون نے ڈریگنز آف ایشیا میں دو ایوارڈز جیت کر عالمی پذیرائی حاصل کرلی
    • گوجر خان: پنجاب کالجز گوجر خان کے پرنسپل میڈل جیتنے والی نوجوان اتھلیٹ آمنہ خان کو انعام دیتے ہوئے۔
    • ٹیکسلایو سی خرم پراچہ میں پولیو مہم بارے تربیتی سیشن کا انعقاد
    • ریلوے زمینوں پر تنازعات کے باوجود ان جگہوں پر نقشوں کی منظوریاں
    • آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس19اکتوبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
    • اسلام آباد کی اخبار مارکیٹ دو روز بعد کھول دی گئی اخبارات کی ترسیل بحال
    • پولیس کی مبینہ پشت پناہی میں  منشیات کا کاروبار عروش پر
    • حنا جاوید قتل کیس کا معاملہ، تمام ٹیکنیکل،فرانزک شواہد کے حصول کو یقینی بنایاگیا
    • آئیسکو کا بجلی حادثات کی روک تھام کیلئے مؤثر حفاظتی اقدامات جاری رکھنے کا عزم
    • نوجوان اتھلیٹ آمنہ خان کی پا ک چائینہ فرینڈ شپ گیمز ریس میں تیسری پوزیشن
    • CDAنے بھارہ کہو میں صفائی کام بہتر بنانے کیلئے ٹھیکہ دیدیا
    • سی سی ڈای چکوال کی کارروائی، 15 سے زائد وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث چار رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار
    • پادشاہان میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، قبرستان کے گیٹ بھی چوری
    • تھانہ بنی پولیس کی کارروائی3 پتنگ سپلائرگرفتار، 420 پتنگیں اور 15 ڈوریں برآمد
    • وینڈرز کی بروقت ادائیگیاں نہ ہونا ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کا سبب
    • مقدمہ، اغوا برائے تاوان کیس کا اہم فیصلہ، 5 مجرمان کی عمر قید کی سزا برقرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    راولپنڈی کینٹونمنٹ بورڈ کے رہائشی علاقوں میں پانی بحران

    By Khabrain Newsاکتوبر 19, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)راولپنڈی کینٹونمنٹ بورڈ کے رہائشی علاقوں میں پینے اور گھریلو استعمال کے پانی کا بحران سنگین رخ اختیار کر گیا ہے، جہاں کینٹ حکام کی ناقص منصوبہ بندی کے نتیجے میں 48 گھنٹوں کے طویل تعطل کے بعد محض 1525 منٹ کی برائے نام فراہمی کی جا رہی ہے۔ اہلیانِ علاقہ بوند بوند کے لیے ترس گئے ہیں جبکہ باقاعدگی سے بھاری بھرکم واٹر بلز تھمائے جا رہے ہیں۔ مجبوری کے تحت گھروں میں ڈرموں، ٹینکوں اور کھلے برتنوں میں پانی ذخیرہ کرنے کی وجہ سے علاقے میں ڈینگی لاروا کی افزائش اور ڈینگی وائرس کا پھیلا بھی شدت اختیار کر رہا ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری شہریوں نے کینٹ بورڈ کی غلط پالیسیوں پر عائد کی ہے۔اہلیانِ علاقہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران کینٹ کے اندر نئے انڈر گرانڈ واٹر ٹینکوں کی تعمیر، ٹیوب ویلز کو فعال بنانے اور نئی پائپ لائنز بچھانے کے لیے رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی ملک ابرار احمد نے کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کیے، حتی کہ بجلی کے بریک ڈان سے ہٹ کر ٹیوب ویلز کو فعال رکھنے کی خاطر 10 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ سے سولر سسٹم کا منصوبہ بھی دیا گیا تاکہ شہریوں کو بلاتعطل پانی مل سکے۔ اہلیانِ علاقہ کا کہنا ہے کہ اتنے وسیع انفراسٹرکچر اور خطیر حکومتی فنڈز کے باوجود 48 گھنٹوں بعد پانی کی فراہمی سمجھ سے بالاتر اور انتظامی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے۔شہریوں نے الزام عائد کیا کہ کینٹ بورڈ کے شعبہ واٹر سپلائی کے نچلے عملے پر مشتمل مافیا نے پانی کی فراہمی کا ایک مخصوص اور من پسند نظام بنا رکھا ہے۔ لائنوں میں پانی چھوڑنے یا موٹر چلانے سے پہلے مخصوص بااثر افراد کو پیشگی پیغامات بھیج کر مطلع کیا جاتا ہے، جس سے عام گلیوں اور نادار شہریوں کو محروم رکھ کر پانی صرف انہی افراد کو فراہم کیا جاتا ہے جو اس مافیا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ کینٹ بورڈ کے بیشتر بڑے بازرز اور پانی کی ترسیل کے لیے مختص سوزوکی و شہ زور جیسی چھوٹی گاڑیاں ہفتے میں چار چار دن ورکشاپوں کی نذر رہتی ہیں، جس کے باعث شہری نجی ٹینکر مافیا سے 5 ہزار روپے فی ٹینکر مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ واسا اور ایل ڈی اے کے برعکس کینٹ بورڈ کا ترسیلی نظام مکمل مفلوج ہو چکا ہے۔اہلیانِ علاقہ نے ایم این اے ملک ابرار احمد ، ایم پی اے ملک افتخاراحمد، ڈی جی ایم ایل سی، قومی و صوبائی اسمبلی، اسٹیشن کمانڈر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کینٹ بورڈ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ شعبہ واٹر سپلائی کے اندر موجود مافیا، پائپ لائنوں سے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم اور ورکشاپوں میں کھڑی گاڑیوں کے معاملے پر فوری طور پر ایک اعلی اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی جائے، واٹر سپلائی نیٹ ورک کی براہِ راست نگرانی کی جائے اور شہریوں کو بلاامتیاز، منصفانہ اور بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، دوسری جانب اس معاملے پر راولپنڈی کینٹونمنٹ بورڈ کا موقف جاننے کے لیے ترجمان کینٹ بورڈ عمران حبیب سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی موقف دیا اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی جواب دیا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ٹیکسلا: یوسی خرم پراچہ میں ملک سہیل عمران کے ڈیرہ پر پولیو ویکسنیشن و تربیتی سیشن سے الطاف خان و دیگر خطاب کر رہے ہیں۔

      ایم اینڈ ٹینڈرز محض کاغذی کاروائی زمینی برعکس فنڈز ہڑپ کیے جانے کا انکشاف

      یوفون نے ڈریگنز آف ایشیا میں دو ایوارڈز جیت کر عالمی پذیرائی حاصل کرلی

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.