تلہ گنگ(نمائندہ خصوصی)تلہ گنگ اکوال کے قریب دو موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے، تین افراد شدید زخمی، ریسکیو زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ حادثے کے نتیجے میں 42 سالہ اعجاز حسین، 39 سالہ حق نواز اور 44 سالہ نادر حسین شدید زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو سر پر چوٹیں اور فریکچر آئے۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا
