ڈھڈیال(نمائندہ خبریں) پادشاہان میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری، قبرستان کے گیٹ بھی چوری کر لئے گئے۔اطلاعات کے مطابق نامعلوم چور ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب قبرستان میں مختلف جگہوں پر نصب تین گیٹ چرا کر لے گئے۔ چند ہفتے قبل پادشاہان ٹیلیفون ایکسچینج بلڈنگ کی گرل اور گیٹ بھی چوری کرلیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پادشاہان میں اس سال کے آغاز سے اب تک ڈکیتی کی متعدد وارداتوں سیمت چوری کی تین درجن سے زائد وارداتیں ہو چکی ہیں لیکن چور ابھی تک پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکے۔ قصبہ میں جاری چوری کی وارداتوں پر قصبہ میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔ تھانہ ڈھڈیال میں گیٹ چوری کی واردات کی رپورٹ درج کرا دی گئی ہے۔
