واہ کینٹ ( نمائندہ خبریں )تھانہ واہ صدر کی حدود میں پولیس کی مبینہ پشت پناہی اور نچلی سطح کے اہلکاروں کی مبینہ سرپرستی کے باعث منشیات کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا جبکہ منشیات فروش کسی خوف کے بغیر علاقوں میں سرعام منشیات کا کاروبار کر رہے ہیں ذرائع کے مطابق لوسر شرفو، خان آباد اور ملہی پنڈ جیسے گنجان آباد علاقوں میں منشیات کی کھلے عام فروخت جاری ہے جس سے نہ صرف علاقے کا امن و امان بری طرح متاثر ہو رہا ہے بلکہ نئی نسل کا مستقبل بھی دا پر لگ چکا ہے ذرائع کے مطابق متعلقہ پولیس اہلکار سب کچھ جانتے ہوئے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہے جس سے عوامی حلقوں میں شدید تشویش اور برہمی کی لہر پائی جاتی ہے مقامی شہریوں اور معززینِ علاقہ نے اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی سے فوری اور اثر انگیز کارروائی کی اپیل کی ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات کے اس سیاہ دھندے میں ملوث عناصر اور ان کی سرپرستی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی و ڈسپلنری کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ علاقے کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکے
