لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گندم، آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں20 کلو آٹے کے تھیلے کی عدم دستیابی جبکہ 10 کلو تھیلے کی محدود فراہمی کی شکایات ہیں،15 کلو آٹے کا تھیلا 2230 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں گندم کی فی من قیمت میں 1400 روپے اضافے کے بعد نرخ 5250 روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں گندم 5400 روپے فی من تک فروخت ہو رہی ہے، جنوبی پنجاب میں گندم کی فی من قیمت5200 روپے بتائی جارہی ہے۔ پنجاب میں سرکاری گندم کی قیمت3800 روپے فی من مقرر ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں بڑھتے نرخوں کے باعث آٹے کی قیمتوں پر دبائو برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں نجی آٹا 150 روپے فی کلو جبکہ لاہور میں چکی کا آٹا 200 روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب روٹی کی قیمتوں میں اضافے کی شکایات بھی سامنے آرہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقررہ قیمت 14 روپے کے بجائے سادہ روٹی 20 سے 25 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے جس سے شہریوں کیلئے روزمرہ اخراجات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ادھر ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ نے دعوی کیا ہے کہ صوبے میں آٹے کی سپلائی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دی جائے گی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف متعلقہ ادارے متحرک ہیں اور قانون کے مطابق کارروائیاں جاری ہیں۔
بریکنگ نیوز
- پتوکی کے دو محنت کش نوجوان بلوچستان میں قتل،بھائی پھیرو میں سوگ
- پنجاب حکومت کا شہریوں کی نجی زندگی’ خواتین و بچوں کے تحفظ کیلئے جاسوسی آلات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
- کورنگی میں گھر سے 20 سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
- سعد رضوی ‘ انس رضوی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت
- مقبوضہ مغربی کنارہ، امریکی صحافی و یورپی سفارتکاروں پر حملے، 8 مشتبہ افراد گرفتار
- لاہور:ٹریفک پولیس اہلکار ریلوے سٹیشن کے سامنے بھیک مانگنے والی خاتون کو پکڑ کر لے جارہے ہیں۔
- پاک فوج میں کرنل بابر فاروق عباسی کا منفرد اعزاز
- مہنگائی کیخلاف احتجاج، فرانس میں لگژری برانڈز کے اسٹورز لوٹ لیے گئے
- ساڑھے چھ لاکھ کے عوض شادی ‘دلہن شادی کے2 روز بعد گھر سے بھاگ گئی
- لاہور ہائیکورٹ: قتل کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا پانے والے مجرم کو وکلاء کے دلائل سننے کے بعد بری کردیا گیا
- سعودی عرب اورجاپان خلائی تسخیر اوراس کی ٹیکنالوجیزکی ترقی میں شراکت داری کی توسیع میں سرگرم
- میٹا اور ٹیسلا آئندہ ہفتے آمدنی سے متعلق رپورٹ جاری کریںگی
- یوکرین پرروس کے بڑے حملے، کیف میں ایک شخص ہلاک، دو زخمی
- گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1560 ٹریفک حادثات 864 افراد زخمی 24
- ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
- پنجاب پولیس میں افسران و اہلکاروں کی ترقی کا عمل بلاتعطل جاری
- یہ نصف صدی کا قصہ دو چار برس کی بات نہیں
- راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے نئے سعودی سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی ملاقات کررہے ہیں۔
- فیلڈ مارشل سے سعودی سفیر کی ملاقات علاقائی سلامتی کی صوتحال پر تبادلہ خیال
- حوثیوں کا یمنی فورسز کے کیمپ پر حملہ 55 اہلکار جان بحق ریاض ائیر پورٹ حملوں میں 17 پاکستانی زخمی
