ُملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں5روپیہ 16پیسے فی لٹرسستاکردیا گیاہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 381 روپے14پیسے فی لٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 69پیسے کی بڑی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 27پیسے فی لٹرہوگئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں20اکتوبر کیلئے ہوں گی۔
پٹرولیم قیمتیں

