Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایس ایم ایز کے قرضوں میں 33 فیصد اضافہ، فنانسنگ 943 ارب تک پہنچ گئی
    • میجر وجاہت وحید کی شہادت پرعبدالعلیم خان کا اظہارِ افسوس’ شہید کو خراج عقیدت پیش
    • غزہ: بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، بچی شہید
    • نیب سے رواں سال 14 ہزار600 ارب کے سرکاری اثاثے بازیاب کر لیے
    • بھارتی فوج کے نمائشی اقدامات عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش انڈین ٹی وی نے کچا چٹھ کھول دیا
    • لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کے بعد کاسمو پولیٹن کلب کے نومنتخب رکن آصف بھٹی اور دیگر کا گروپ فوٹو۔
    • اسلام آباد:چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیراحمد نیب ہیڈ کوارٹر میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں۔
    • گوجرانوالہ :4 پولیس مقابلوں کے دوران چارریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار
    • قصور:ٹربائن کے پانی کی فروخت کا تنازعہ، 30 سالہ نوجوان قتل
    • پتوکی کے دو محنت کش نوجوان بلوچستان میں قتل،بھائی پھیرو میں سوگ
    • پنجاب حکومت کا شہریوں کی نجی زندگی’ خواتین و بچوں کے تحفظ کیلئے جاسوسی آلات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
    • کورنگی میں گھر سے 20 سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
    • سعد رضوی ‘ انس رضوی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت
    • مقبوضہ مغربی کنارہ، امریکی صحافی و یورپی سفارتکاروں پر حملے، 8 مشتبہ افراد گرفتار
    • لاہور:ٹریفک پولیس اہلکار ریلوے سٹیشن کے سامنے بھیک مانگنے والی خاتون کو پکڑ کر لے جارہے ہیں۔
    • پاک فوج میں کرنل بابر فاروق عباسی کا منفرد اعزاز
    • مہنگائی کیخلاف احتجاج، فرانس میں لگژری برانڈز کے اسٹورز لوٹ لیے گئے
    • ساڑھے چھ لاکھ کے عوض شادی ‘دلہن شادی کے2 روز بعد گھر سے بھاگ گئی
    • لاہور ہائیکورٹ: قتل کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا پانے والے مجرم کو وکلاء کے دلائل سننے کے بعد بری کردیا گیا
    • سعودی عرب اورجاپان خلائی تسخیر اوراس کی ٹیکنالوجیزکی ترقی میں شراکت داری کی توسیع میں سرگرم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شہباز شریف کا ایف بی آر میں اصلاحات تیز بد عنوانوں کیخلاف کاروائی کا حکم

    By Khabrain Newsاکتوبر 20, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)میں اصلاحات کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر میں جاری اصلاحات کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ہیں، ٹیکس گیپ پر قابو پانے کے لیے ادارے کی استعدادِ کار میں مسلسل بہتری لائی جائے۔ایف بی آر کے امور پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا، جس میں جاری اصلاحات کی تازہ ترین پیشرفت اور اب تک کے نتائج سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو ایف بی آر میں ٹیکنالوجی، نظامِ کار اور افرادی قوت کے شعبوں میں جاری اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایف بی آر میں اصلاحات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ٹیکنالوجی، موثر تربیت، شفافیت اور جوابدہی پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ ٹیکس وصولی کے شعبوں میں فیس لیس نظام کے نفاذ کو تیز کیا جائے۔شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کی توقعات کے مطابق اپنی کارکردگی بہتر کریں، جاری اصلاحات ریاست کے وسیع تر مفاد میں ہیں اور ان کا عمل ہر صورت جاری رہے گا۔وزیراعظم نے ایف بی آر میں بدعنوان عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے رویے اور کارکردگی میں بہتری لانے والے افسران اور عملے کو اصلاح کا موقع دیا جائے، تاہم بدعنوانی اور ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھنے والوں کے لیے ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین سال کے دوران اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس گیپ کا تخمینہ جی ڈی پی کے 6 فیصد سے کم ہو کر 5 فیصد رہ گیا ہے، ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے ایف بی آر افسران کے صوابدیدی اختیارات میں بھی خاطر خواہ کمی آئی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر کے نئے افسران کو لمز میں تربیت دی جا رہی ہے جبکہ پہلے سے خدمات انجام دینے والے افسران کے لیے دورانِ ملازمت تربیتی پروگرام بھی جاری ہیں، افسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے پیئر ریٹنگ سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ایف بی آر کی آڈٹ کی استعدادِ کار میں اضافے کے لیے 957 آڈیٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر تھرڈ پارٹی آڈیٹرز کے طور پر کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ہے، جس سے آڈٹ کی استعدادِ کار میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔بریفنگ کے مطابق ایف بی آر کی تکنیکی بنیادوں پر وسیع پیمانے پر تنظیمِ نو جاری ہے جبکہ مہارت یافتہ تکنیکی افرادی قوت کی بھرتی اور کارکردگی سے منسلک مراعات کا نظام بھی متعارف کرایا جا چکا ہے۔اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔دریں اثناء وفاقی وزارت تعلیم اور گوتھ اے آئی کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا،جس میں گوتھ اے آئی نے پاکستانی اساتذہ کیلئے چار ہزار فری پریمیئم سبسکرپشنز فراہم کرنیکا اعلان کیا ہے۔پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال اورجدید تعلیمی سہولتوں کے فروغ کیلئے وفاقی وزارتِ تعلیم اورگوتھ اے آئی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی شرکت کی۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے اورجدید ٹیکنالوجی سے مستفید کرنے کے لیے پرعزم ہے،طلبہ کی تعلیم اور صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کو خوراک،رہائش،مفت یونیفارم اور جدید تعلیمی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں،دانش اسکول معیاری تعلیم کے فروغ اور تعلیمی انقلاب لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، دانش اسکولوں کی تعمیر میں معیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔شہبازشریف کاکہنا تھاکہ جدید تدریسی طریقوں کے ذریعے تعلیمی شعبے میں مزید بہتری کے مواقع تلاش کیے جائیں گے،گوتھ اے آئی کی جانب سیپاکستان کے لیے چار ہزارمفت سبسکرپشنز کی فراہمی قابلِ تحسین ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ گوتھ اے آئی کیساتھ یہ شراکت داری پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گی،جبکہ اس اقدام سے طلبہ،اساتذہ اور نوجوان نسل کے لیے ترقی کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔دریں اثناء گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف کا (آج) منگل کو دورہ پشاور پر پہنچنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد دورہ کررہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم کے دورہ پشاور کی تصدیق کی اور کہا کہ توقع ہے کہ وہ منگل کو پہنچیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دورہ پشاور میں وزیر اعظم امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں وزیر اعظم کو دہشت گردوں اور فتنہ الخوارج کی سرکوبی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گااور اس میں صوبے کی سکیورٹی ضروریات سے بھی آگاہ کیا جائے گا ۔وزیر اعظم ضم اضلاع اور 4 جنوبی اضلاع میں دہشت گردی کے خاتمے اورپائیدار امن اور ترقی کے لئے قائم ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گے اور انہیں فرائض اور ترجیحات سے آگاہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق گورنر وزیر اعظم کو خیبر پختونخوا میں گندم و آٹے کی کمی، گیس اور بجلی لوڈ شیڈنگ، امن وامان، انفراسٹرکچر سمیت دیگردرپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کیلئے وزیراعظم آزاد کشمیر کو وزیراعظم ہاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی صورتحال اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کی آزاد جموں و کشمیر میں ابتدائی کارکردگی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دیں گے۔
    شہباز شریف

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایس ایم ایز کے قرضوں میں 33 فیصد اضافہ، فنانسنگ 943 ارب تک پہنچ گئی

      میجر وجاہت وحید کی شہادت پرعبدالعلیم خان کا اظہارِ افسوس’ شہید کو خراج عقیدت پیش

      غزہ: بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، بچی شہید

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.