اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے ملکی برآمدات 100ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے مشن 100 ارب ڈالر کا لائحہ عمل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڑان پاکستان کے تحت آٹھ ترجیحی شعبوں میں کلسٹرز کی بنیاد پر ترقی اور عالمی سپلائی چینز سے مضبوط روابط قائم کرنا ہوں گے تاکہ ملک معاشی خودمختاری حاصل کرتے ہوئے اپنی ترقی کے لیے درکار وسائل خود پیدا کر سکے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ)میں پاکستان سوسائٹی آف ڈویلپمنٹ اکنامسٹس کی 39ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں ایسا معاشی نظام تشکیل دینا ہوگا جو اپنی خوشحالی کے وسائل خود پیدا کرے، ترقی کے لیے مالی وسائل فراہم کرے اور معاشی مستقبل کے فیصلے خود کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔انہوں نے تقابلی اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کیلنڈر سال 2024 میں پاکستان کی اشیا کی برآمدات تقریباً 32.3ارب ڈالر رہیں جبکہ بنگلہ دیش کی برآمدات 47.2 ارب ڈالر، ملائیشیا کی 330.4 ارب ڈالر اور ویت نام کی 404.8 ارب ڈالر تھیں،ان میں خدمات کی برآمدات شامل نہیں ہیں ۔پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ معاشی استحکام برقرار رکھتے ہوئے پیداواری صلاحیت اور عالمی منڈیوں میں مسابقت بڑھانا ضروری ہے تاکہ بیرونی ادائیگیوں کے مسلسل دبا پر قابو پایا جا سکے، اس مقصد کے لیے ایسے برآمدی کلسٹرز قائم کرنا ہوں گے جہاں پیداواری اداروں کو ماہر سپلائرز، ہنرمند افرادی قوت، جامعات، تحقیقی لیبارٹریوں، مالی وسائل، نقل و حمل کی سہولتوں اور بین الاقوامی خریداروں سے مربوط کیا جائے۔ا
بریکنگ نیوز
- پولیس کی جوئے کے اڈے پر ریڈ، 5 ہزار 140 نقدی ایک گاڑی 2 موبائل فون برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج
- اسپیلنگ بی مقابلے کا جی آر-6 کیمپس میں کامیاب انعقاد
- تھانہ بنی پولیس کی کارروائی، معمولی تلخ کلامی پر شہری کو زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار
- مری میں لین دین کے تنازع پر چھری کے وار سے ایک شخص زخمی
- سی سی ڈی چکوال کی کارروائی، ڈکیتیوں میں ملوث ملزما ن گرفتار
- گیارہویں جماعت کے طالبعلم ساتھ مبینہ بدفعلی کی کوشش
- تھانہ جاتلی، 6 سال پرانا اغوا کا کیس ٹیکنیکل بنیادوں پر حل، مغویہ بازیاب جاتلی
- بنگلہ دیشی ثقافتی وفد کے اعزاز میں پاکستانی فنکاروں کا خصوصی ثقافتی فن کا مظاہرہ
- گوجر خان چیف افیسر بلدیہ اختر اسلام کی تعیناتی کے احکامات چند گھنٹوں بعد منسوخ
- ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ پولیس لائنزہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سن رہے ہیں ۔
- CDAکی سیکٹر ای بارہ میں کارروائی،اربوں کی 1,133کنال اراضی واگزار کروالی
- گوجر خان پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار گوجر خان
- فتح جنگ1996میں میٹرک کرنے والے طلباء کا گروپ فوٹو۔
- راولپنڈی کینٹ بورڈ کے مختلف علاقوں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں ۔
- پاکستان اور امریکہ تجارت اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھا سکتے ہیں،سردا ر مسعود
- کامسیٹس نے تقریب میں بہترین اساتذہ کو اعزاز سے نوازا
- ریکٹر یو آئی ،پروفیسر ڈاکٹر فہد منیر عباسی کو سند پیش کرتے ہوئے ،رجسٹرار ڈاکٹر فہیم اے قریشی ودیگر بھی موجود ہیں ۔
- راولپنڈی میں پانی کی قلت ایک اہم مسئلہ ہے: سلمان غنی
- جامعات قومی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں: احسن اقبال
- اسلام آباد: وفاقی وزیر ا حسن اقبال پی ایچ ڈی اسکالرز کو ڈگریاں دے رہے ہیں۔
