لاہور (این این آئی)ترجمان فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں آٹے کی وافر ، معیاری اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ مارکیٹ میں آٹے کی کسی قسم کی شارٹیج نہیں، جبکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر آٹے کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے 10 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 2200 روپے کی مقررہ قیمت پر دستیاب ہے۔ فلور ملز کو گندم کی فراہمی اور آٹے کی تیاری و ترسیل کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو سستے اور معیاری آٹے کی دستیابی برقرار رہے۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز پنجاب بھر میں 4 لاکھ 56 ہزار سے زائد 10 کلو آٹے کے تھیلے آٹا فراہم کیا گیا۔ لاہور میں گزشتہ روز 10 کلو آٹے کے ایک لاکھ 52 ہزار سے زائد تھیلے آٹا مارکیٹ میں سپلائی کیا گیا۔اسی طرح راولپنڈی میں 49 ہزار 953 تھیلے ، جبکہ ملتان میں 41 ہزار سے زائد تھیلے آٹا فراہم کیا گیا، جس سے ان شہروں میں آٹے کی دستیابی مزید بہتر بنانے میں مدد ملی۔ترجمان کے مطابق فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی اور سرکاری ہدایات پر عمل نہ کرنے والی فلور ملز کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے۔
بریکنگ نیوز
- شاہ محمود سمیت 120 ملزمان کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی
- ANF کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- جاتلی پولیس کی کارروائی،کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
- راولپنڈی،3 منشیات سپلائر گرفتار 5 کلو سے زائد چرس برآمد
- کہوٹہ پولیس کی کارروائی،قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری گرفتار
- چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار،مسروقہ رقم اور کٹر برآمد
- بیوروکریسی کی مجرمانہ غفلت اور مافیاز کی دیدہ دلیری کا بھانڈا پھوٹ گیا
- راولپنڈی پولیس کی پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 2 پتنگ سپلائر گرفتار
- لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
- پیرا فورس اور ٹریفک پولیس کا اٹک شہر میں نا جا ئز تجا وزات کیخلا ف آپریشن
- آڈیٹر جنرل کا شفاف طرزِ حکمرانی کیلئے ڈیجیٹل پروکیورمنٹ کی اہمیت پر زور
- اٹک کے علاقہ شین باغ پھاٹک پر 55 سالہ شخص کی ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی
- فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام سرمایہ کار کانفرنس
- اٹک :پیرا فورس اور ٹریفک پولیس کے افسران ناجائز تجاوزات کیخلاف کارروائی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔
- گوجرخان: حاجی محمد شاہد صراف کا راجپوت جیولر اینڈ زرگر ایسوسی ایشن کے آل پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
- حاجی محمد شاہد صراف راجپوت جیولر اینڈ زرگر ایسوسی ایشن کے آل پنجاب کا صدر منتخب
- کیئر پاکستان اور دی کوکاکولا فانڈیشن کے ہوم شیفس پراجیکٹ کی تکمیل
- ایران، عراق کیلئے فضائی سفر کرنیوالے پاکستانی زائرین ہوشیار باش
- جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی کے تمام تر اختیارات ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو منتقل
