Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شاہ محمود سمیت 120 ملزمان کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی
    • ANF کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
    • جاتلی پولیس کی کارروائی،کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
    • راولپنڈی،3 منشیات سپلائر گرفتار 5 کلو سے زائد چرس برآمد
    • کہوٹہ پولیس کی کارروائی،قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری گرفتار
    • چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار،مسروقہ رقم اور کٹر برآمد
    • بیوروکریسی کی مجرمانہ غفلت اور مافیاز کی دیدہ دلیری کا بھانڈا پھوٹ گیا
    • راولپنڈی پولیس کی پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 2 پتنگ سپلائر گرفتار
    • لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
    • پیرا فورس اور ٹریفک پولیس کا اٹک شہر میں نا جا ئز تجا وزات کیخلا ف آپریشن
    • آڈیٹر جنرل کا شفاف طرزِ حکمرانی کیلئے ڈیجیٹل پروکیورمنٹ کی اہمیت پر زور
    • اٹک کے علاقہ شین باغ پھاٹک پر 55 سالہ شخص کی ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی
    • فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام سرمایہ کار کانفرنس
    • اٹک :پیرا فورس اور ٹریفک پولیس کے افسران ناجائز تجاوزات کیخلاف کارروائی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔
    • گوجرخان: حاجی محمد شاہد صراف کا راجپوت جیولر اینڈ زرگر ایسوسی ایشن کے آل پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
    • حاجی محمد شاہد صراف راجپوت جیولر اینڈ زرگر ایسوسی ایشن کے آل پنجاب کا صدر منتخب
    • کیئر پاکستان اور دی کوکاکولا فانڈیشن کے ہوم شیفس پراجیکٹ کی تکمیل
    • ایران، عراق کیلئے فضائی سفر کرنیوالے پاکستانی زائرین ہوشیار باش
    • جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی کے تمام تر اختیارات ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو منتقل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئی جی پنجاب کا ایلیٹ فورس جہلم کے 2 اہلکاروں کی شہادت پر اظہار غم

    By Khabrain Newsاکتوبر 23, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے دوران ڈیوٹی ٹریفک حادثے میں ایلیٹ فورس جہلم کے دو اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ پولیس فورس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ فرض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر پولیس جوان ہمارا فخر ہیں۔ پنجاب پولیس دکھ کی اس گھڑی میں شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ برابر کی شریک ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ پولیس اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔ تفصیلات کے مطابق،شیخوپورہ موٹروے پر قرشی انٹرچینج کے قریب ایلیٹ پولیس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کانسٹیبل اصغر علی اور ایلیٹ کانسٹیبل نوید افضل نے جام شہادت نوش کیا جبکہ چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ شہدا کی نماز جنازہ پولیس لائنز جہلم میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری، سینئر آرمی افسران، سینئر سول جج جہلم قدیر حسین بٹ، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن، ایس ایس پی آر آئی بی چوہدری شعیب عقیل، ایس پی انویسٹی گیشن جہلم محمد سکندر گوندل، سی سی ڈی، موٹروے پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرول کے ضلعی افسران، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، پولیس افسران و اہلکاران، ممبران ضلعی امن کمیٹی، علمائے کرام، نمائندگان تاجر برادری، شہدا کے اہلخانہ اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہدا کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور ان کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ سینئر پولیس افسران نے میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت بھی کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہدا نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ جہلم پولیس اپنے بہادر جوانوں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ شہدا کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے پولیس اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کرنے کے لیے روانہ کر دیا گیا

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      شاہ محمود سمیت 120 ملزمان کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی

      ANF کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.