Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شاہ محمود سمیت 120 ملزمان کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی
    • ANF کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
    • جاتلی پولیس کی کارروائی،کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
    • راولپنڈی،3 منشیات سپلائر گرفتار 5 کلو سے زائد چرس برآمد
    • کہوٹہ پولیس کی کارروائی،قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری گرفتار
    • چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار،مسروقہ رقم اور کٹر برآمد
    • بیوروکریسی کی مجرمانہ غفلت اور مافیاز کی دیدہ دلیری کا بھانڈا پھوٹ گیا
    • راولپنڈی پولیس کی پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 2 پتنگ سپلائر گرفتار
    • لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
    • پیرا فورس اور ٹریفک پولیس کا اٹک شہر میں نا جا ئز تجا وزات کیخلا ف آپریشن
    • آڈیٹر جنرل کا شفاف طرزِ حکمرانی کیلئے ڈیجیٹل پروکیورمنٹ کی اہمیت پر زور
    • اٹک کے علاقہ شین باغ پھاٹک پر 55 سالہ شخص کی ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی
    • فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام سرمایہ کار کانفرنس
    • اٹک :پیرا فورس اور ٹریفک پولیس کے افسران ناجائز تجاوزات کیخلاف کارروائی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔
    • گوجرخان: حاجی محمد شاہد صراف کا راجپوت جیولر اینڈ زرگر ایسوسی ایشن کے آل پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
    • حاجی محمد شاہد صراف راجپوت جیولر اینڈ زرگر ایسوسی ایشن کے آل پنجاب کا صدر منتخب
    • کیئر پاکستان اور دی کوکاکولا فانڈیشن کے ہوم شیفس پراجیکٹ کی تکمیل
    • ایران، عراق کیلئے فضائی سفر کرنیوالے پاکستانی زائرین ہوشیار باش
    • جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی کے تمام تر اختیارات ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو منتقل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کیلئے رجسٹریشن کی تعداد 24 لاکھ ہو چکی:وزیر کھیل

    By Khabrain Newsاکتوبر 23, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     

    لاہور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت سی ایم پنجاب یوتھ گیمز 2026 میں رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے اور نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سپورٹس کوآرڈینٹر ملک انوش کھوکھر، لاہور کی مختلف یونین کونسلز کے کوآرڈینیٹرز، تحصیل رائیونڈ کے سپورٹس افسران اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں یوتھ گیمز کی رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا گیا اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوتھ گیمز کے لیے رجسٹریشن کی تعداد 24 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، تاہم ہمارا اصل ہدف ایک کروڑ بچوں کی رجسٹریشن ہے، جبکہ 50 لاکھ بچوں کو عملی طور پر کھیلوں کے میدانوں میں سرگرم دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ہدف کے حصول کے لیے تمام متعلقہ محکموں، کوارڈینیٹرز اور سپورٹس افسران کو مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا تاکہ پنجاب کے ہر علاقے سے نوجوانوں کی بھرپور شرکت یقینی بنائی جا سکے۔ صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق یوتھ گیمز کو نچلی سطح تک وسعت دی جا رہی ہے تاکہ گلیوں، محلوں اور مقامی آبادیوں میں کھیلنے والے بچوں کو بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع میسر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ گیمز کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کے میدانوں تک لانا، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ مدارس اور مساجد میں زیرِ تعلیم بچوں کو بھی یوتھ گیمز میں بھرپور شرکت کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں بچوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، برداشت، خود اعتمادی اور مثبت مسابقت کے جذبے کو فروغ دیتی ہیں، اس لیے کھیلوں کے مواقع کو معاشرے کے تمام طبقات تک پہنچانا ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ یوتھ گیمز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کروڑوں روپے کے انعامات دیئے جائیں گے، جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کی معاونت اور انہیں کھیلوں کے ساتھ منسلک رکھنے کے لیے بہت جلد یوتھاسپورٹس کارڈز بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

     

    ہم 50 لاکھ بچوں کو عملی طور پر کھیل کے میدان میں سرگرم دیکھنا چاہتے ہیں:خطاب

    Khabrain News

      Keep Reading

      شاہ محمود سمیت 120 ملزمان کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی

      ANF کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.