لاہور(کورٹ رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ظفریاب نے ٹک ٹاکر عائشہ شرافت زیادتی کیس
میں رجب بٹ اور دیگر ملزمان کے خلاف آئندہ کارروائی کا فیصلہ عائشہ شرافت کے وکلا کے موقف کی سماعت سے مشروط کر دیا، عدالت نے عائشہ شرافت کے وکلا کو جواب میں دلائل دینے کیلئے مہلت دیدی،وکیل علی اشفاق ایڈووکیٹ نیرجب بٹ کی بریت پر دلائل مکمل کر تے ہوئے موقف اپنایا کہ نواب ٹاون پولیس رجب بٹ اور دیگر ملزمان کو بے گناہ قرار دے چکی ہے، عائشہ شرافت نے مقدمہ 10 ماہ کی تاخیر سے درج کرایا، جبکہ ان کے بقول اس کیس میں رجب بٹ پر کوئی الزام نہیں۔
