ماسکو(ویب ڈیسک)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ سرکاری
دورہ متوقع ہے، جس کے دوران وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے اہم ملاقات کریں گے، مجوزہ دورے میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، سفارتی، تجارتی، اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے متوقع دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات ہوں گے، جن میں پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، اقتصادی شراکت داری اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔دونوں رہنماں کی ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان تجارت میں اضافے، توانائی کے شعبے میں تعاون، تیل اور گیس کی فراہمی، سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور دوطرفہ اقتصادی منصوبوں پر بات چیت ہونے کا امکان ہے۔مذاکرات میں پاکستان سٹیل ملز کی بحالی اور جدید کاری میں روسی تعاون، توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، زراعت، غذائی تحفظ اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے جیسے امور بھی زیر بحث آ سکتے ہیں۔پاکستان اور روس کے درمیان بینکاری اور مالیاتی لین دین میں سہولتوں کی فراہمی، تجارتی ادائیگیوں کے طریقہ کار اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل پر بھی گفتگو متوقع ہے۔
بریکنگ نیوز
- ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان میں کاروبار کے قواعد و ضوابط کی تشکیلِ نو
- دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
- اسلام آباد:قائمقام چیئرمین سینٹ سیدال خان بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹ کے صدر ملک عیسیٰ کاکڑ سے ملاقات کر رہے ہیں۔
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا
- جنرل ہسپتال ‘ تمام 10 لفٹس بحال، مریضوں’ لواحقین کا دیرینہ مسئلہ حل
- 24 ارب کی کرپشن کا انکشاف،حافظ نعیم الرحمان کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی پر سوالات
- ای سپورٹس نوجوانوں کیلئے ترقی، پاکستان کی پہچان بنے گا: صوبائی وزیر کھیل
- صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر عالمی پب جی موبائل ای سپورٹس کے ایونٹ سے خطاب کررہے ہیں۔
- پنجاب میں انسدادِ سموگ کارروائیاں تیز، 7 صنعتی یونٹس’4 بھٹے سیل
- بلدیاتی الیکشن ہمارے لئے عام انتخابات کی تیاری کا ہوم ورک: فریال تالپور
- خیبر پختونخوا پی ٹی آئی دور حکومت میں 18 ارب سے زائد کا مالی سکینڈل تہلکہ خیز انکشافات
- چوری ڈکیٹئی کی متعدد وارادتوں میں شہری نقدی زیوارات قیمتی اشیاء سے محروم
- شہریوں کی چیخیں نکل گئیں لاہور میں سبزی پھل خریدنا غریب کی پہنچ سے باہر
- این ایچ اے کے مالیاتی استحکام کا حصول اولین ترجیح ہے:احد چیمہ
- سہیل آفریدی دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتے رہے: عقیل ملک
- دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا ہائیڈرو مکینیکل (ایچ ایم ون)کنٹریکٹ ایوارڈ
- لاہور ہائیکورٹ:قتل کی پیشگی منصوبہ بندی ثابت نہ ہونے پر ملزم کی عمرقید کی سزا ختم
- ہنگری کے قومی دن پر تقریب، گورنرخیبر پختونخواہ کی شرکت
- سی سی ڈی کی ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے کی صاف شفاف تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- پیپلز پارٹی کی مرکزی رھنما فریال تالپور سے زرداری ہاس میں ملاقات کے موقع پر سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخآری،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر،مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن،جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی اور ڈویژنل صدر گوجرنوالہ آصف بشیر بھاگٹ کا گروپ فوٹو۔
