اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ افغان حکام کی پاکستان کے خلاف الزام تراشی کو مسترد کر تے ہیں، افغانستان بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرے۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان پر لگائے جانے والے افغان الزامات کی کوئی حقیقت نہیں، افغانستان اپنی سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دراندازی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے قیام کی بات کی ہے، تاہم جب بھی پاکستان پر جارحیت مسلط کی گئی، اس کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج آج بھی ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا پاکستان نے افغانستان کو دراندازی اور دہشتگردی کے ٹھوس شواہد فراہم کیے ہیں، استنبول اور دوحہ مذاکرات کے دوران بھی افغان نمائندوں کے سامنے یہ ثبوت رکھے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کا کوئی جواب نہیں تھا، مذاکرات کے باوجود افغان عبوری حکومت دراندازی روکنے کے لیے تیار نہیں ہوئی۔
بریکنگ نیوز
- چکوال شہر نوسرباز ، فراڈی اورشعبدہ بازگروہوں کے نرغے میں
- مری گاڑی کھائی میں گرنے کے افسوسناک حادثہ 7 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی وزیر اعلی کا افسوس
- ہول سیل اورریٹیل مارکیٹ میں سبزی و پھلوں کی قیمتوں کا توازن بگڑ گیا شہریوں کا وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ
- نجکاری کمیشن کی بجلی تقسیم کے شعبے کی بڑے پینامے پت تنظیم نو کی تجویز
- سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار سردار امان اللہ خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
- الخدمت فائونڈیشن خواتین ونگ کے زیرانتظام آئی ٹی کورس مکمل کرنے والی طالبات کا گروپ فوٹو۔
- پی آئی اے کا اہم سنگ میل، پاکستان میں پہلی بار بوئنگ 9-787ڈریم لائنر طیارے اڑنے کیلئے تیار
- سی سی ڈی پنجاب کی کارروائیوں کے نتیجے میں جرائم کی شرح میں کمی آئی:ترجمان
- پاکستان میں طلاق کی شرح میں ناقابل ِیقین حد تک اضافہ
- ایل پی جی قیمتوں میں اضافے’گیس بندش کیخلاف عوامی رکشہ یونین کا احتجاج
- بچوں کی اینیمیٹڈ پورنوگرافی کے ملزمان سے تفتیش میں اہم انکشافات
- متروکہ وقف املاک بورڈ کا ملتان میں ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن
- راولپنڈی :صدر بینک روڈ پر ایک محنت کش بچہ غبارے لئے گاہکوں کی راہ دیکھ رہا ہے۔
- بھارت میں سیانگ ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کیخلاف احتجاج، پولیس سے جھڑپیں
- برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کمی
- چنیوٹ:وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ فری میڈیکل کیمپ کے دورہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
- گوجرانوالہ:دولہا دلہن کی گاڑی پر فائرنگ، دلہن جاں بحق، ملزمان فرار ، مقدمہ درج
- ستوکتلہ:گھریلو تنازع پر داماد نے فائرنگ کرکے ساس’سالے کو قتل کر دیا
- ملتان : سڑکوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب دکھائے جانے کے مناظر
- ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹر سائیکلوں پر خطرناک کرتب دکھانے کا رجحان میں اضافہ
