اسلام آباد/جہلم (این این آئی)وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز
شریف کی خصوصی ہدایت پر حکومت ملکی معیشت ترقی ، صنعتی استحکام اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز)کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے جس کے تحت سمیڈا بورڈ کو ازسرنو تشکیل دے کر فعال بنا دیا گیا ہے، حکومت کا بنیادی کردار نجی شعبے کی سرپرستی اور آسانیاں پیدا کرنا ہے، اسی وژن کے تحت جہلم کے شاندار پوٹینشل، بلند شرحِ خواندگی اور پرامن ماحول کو بروئے کار لا کر اسے خطے کا کامیاب معاشی و کاروباری حب بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (جے سی سی آئی)کے نو منتخب عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کے دوران کیا۔

