لاہور (سٹی رپورٹر) لاہور کا آلودہ ترین شہروں میں تیسرا نمبر، ایئر کوالٹی انڈیکس207 ریکارڈ شہر میں سورج کی تپش میں کمی آنے لگی ہے جبکہ درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت16 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 3 کلو میٹر فی گھنٹہ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب57 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے’ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے اور شہر آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے، شہر میں سموگ اور فضائی آلودگی کی اوسط شرح207 ریکارڈ کی گئی ہے، فضائی آلودگی کے مقامی اعدادوشمار کے مطابق سید مراتب علی روڈ کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 288 ریکارڈ کیا گیا جبکہ ماڈل ٹائون میں فضائی آلودگی کی شرح262 تک پہنچ گئی۔ موسم میں بہتری اور درجہ حرارت میں کمی کے باوجود شہر میں فضائی آلودگی شہریوں کیلئے ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے، شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آلودگی کی بلند سطح کے دوران غیر ضروری طور پر کھلی فضا میں طویل وقت گزارنے سے گریز کریں، خصوصا بچے، بزرگ اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد احتیاط برتیں۔
بریکنگ نیوز
- چکوال شہر نوسرباز ، فراڈی اورشعبدہ بازگروہوں کے نرغے میں
- مری گاڑی کھائی میں گرنے کے افسوسناک حادثہ 7 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی وزیر اعلی کا افسوس
- ہول سیل اورریٹیل مارکیٹ میں سبزی و پھلوں کی قیمتوں کا توازن بگڑ گیا شہریوں کا وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ
- نجکاری کمیشن کی بجلی تقسیم کے شعبے کی بڑے پینامے پت تنظیم نو کی تجویز
- سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار سردار امان اللہ خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
- الخدمت فائونڈیشن خواتین ونگ کے زیرانتظام آئی ٹی کورس مکمل کرنے والی طالبات کا گروپ فوٹو۔
- پی آئی اے کا اہم سنگ میل، پاکستان میں پہلی بار بوئنگ 9-787ڈریم لائنر طیارے اڑنے کیلئے تیار
- سی سی ڈی پنجاب کی کارروائیوں کے نتیجے میں جرائم کی شرح میں کمی آئی:ترجمان
- پاکستان میں طلاق کی شرح میں ناقابل ِیقین حد تک اضافہ
- ایل پی جی قیمتوں میں اضافے’گیس بندش کیخلاف عوامی رکشہ یونین کا احتجاج
- بچوں کی اینیمیٹڈ پورنوگرافی کے ملزمان سے تفتیش میں اہم انکشافات
- متروکہ وقف املاک بورڈ کا ملتان میں ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن
- راولپنڈی :صدر بینک روڈ پر ایک محنت کش بچہ غبارے لئے گاہکوں کی راہ دیکھ رہا ہے۔
- بھارت میں سیانگ ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کیخلاف احتجاج، پولیس سے جھڑپیں
- برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کمی
- چنیوٹ:وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ فری میڈیکل کیمپ کے دورہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
- گوجرانوالہ:دولہا دلہن کی گاڑی پر فائرنگ، دلہن جاں بحق، ملزمان فرار ، مقدمہ درج
- ستوکتلہ:گھریلو تنازع پر داماد نے فائرنگ کرکے ساس’سالے کو قتل کر دیا
- ملتان : سڑکوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب دکھائے جانے کے مناظر
- ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹر سائیکلوں پر خطرناک کرتب دکھانے کا رجحان میں اضافہ
