لاہور ( این این آئی)فضائی آلودگی میں صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا۔شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 199 ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث فضا مضرصحت قرار دی گئی ۔فضائی آلودگی کے اعداد و شمار کے مطابق علامہ اقبال ٹائون میں ایئر کوالٹی انڈیکس 299، برکی روڈ پر 263 جبکہ سول سیکرٹریٹ میں آلودگی کی شرح 244 ریکارڈ کی گئی۔
