تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ میں فوج کے سربراہ کو برطرف کرنے
کا ارادہ نہیں رکھتا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نیتن یاہو کو انتخابات سے محض چند گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر یہ غیر معمولی وضاحت دینا پڑی ۔نیتن یاہو کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی ٹی وی چینل 12کی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ اگر وہ دوبارہ حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئے تو اسرائیلی فوج کے موجودہ سربراہ (چیف آف سٹاف) لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر کے عہدے پر برقرار رہنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو اور اسرائیلی فوج کے سربراہ کے درمیان حالیہ دنوں میں ایک حساس سکیورٹی معاملے پر شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔

