لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ میں یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر ”کشمیر بنے گا پاکستان” ریلی، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف یومِ سیاہ اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے لاڑکانہ میں ”کشمیر بنے گا پاکستان” ریلی نکالی گئی، جس میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ سوشل ویلفیئر، پولیس، محکمہ تعلیم، طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ریلی کا آغاز پائلٹ ہائی اسکول لاڑکانہ سے ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ طارق منظور چانڈیو، چیئرمین ضلع کونسل اعجاز لغاری، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہار علی عباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی سید امداد علی شاہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ امجد علی بجارانی، ڈی ایس پی حیدری فراز میتلو، محکمہ تعلیم کے افسران انیس الرحمان جلبانی اور عبدالرشید چانڈیو سمیت اساتذہ اور دیگر افراد شریک ہوئے۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور کشمیری عوام کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام طویل عرصے سے اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔شرکاء نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت ملنا چاہیے اور پاکستان ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرتا رہے گا۔ریلی کے موقع پر پائلٹ ہائی اسکول میں قومی پرچم لہرایا گیا، قومی ترانہ پڑھا گیا اور کشمیری شہداء سے اظہارِ عقیدت کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب کا مقصد کشمیری عوام کی جدوجہد کو اجاگر کرنا اور ان کے ساتھ پاکستانی عوام کی یکجہتی کا پیغام دینا تھا۔
بریکنگ نیوز
- راولپنڈی :سی ٹی او فرحان اسلم ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری کیلئے سرکل انچارجز سے میٹنگ کر رہے ہیں ۔
- منظم ٹریفک اور حادثات روک تھام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، فرحان اسلم
- شیخ وقاض اکرم اور خالد نواز سے کسان تنظیموں کے رہنمائوں کی ملاقات
- اقدام قتل اور ضرر مقدمہ میں مجرم کو 17سال قید، 8 لاکھ ضمان، 5 لاکھ ہرجانے کی سزا
- زمین تنازعہ پر کلہاڑی کے وار سے شہری کو قتل کرنیوالے مجرم کو موت کی سزا
- راولپنڈی، 9 افرادگرفتار ، 39 لیٹرسے زائد شراب برآمد
- فتح جنگ: ماسٹر مظہر افضال کیصاحبزادیوں کی شادی کی تقریب
- راولپنڈی ، ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائیاں، 4 افراد گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- بہتر بزنس پلان کیساتھ پاکستان پوسٹ کو ڈیجیٹلائز کرنا وقت کی ضرورت ، عبدالعلیم
- گورنمنٹ گریجوایٹ کالج تلہ گنگ میں فرضی انتخابی مشق (Mock Poll)کا اہتمام کیا گیا
- ڈاکٹر محمد انس سعید کاگندم اور آٹے کیغیر قانونی بین الصوبائی ترسیل کی روکتھام کے لیے فوڈ پکٹ احاطہ کا دور
- فوڈ پانڈا کی جانب سے ڈارک کچن کے انفرااسٹرکچر کا مظاہرہ
- نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار کے ساتھ اسلام آباد میں تعینات یورپی ممالک کے سفیروں کی ملاقات کے بعد گروپ فوٹو۔
- میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کے زیر ِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر احتجاجی ریلی کا انعقاد
- گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ٹھٹھہ میں فرسٹ ایئر کا شاندار 80 فیصد نتیجہ
- یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ ثمر ہارون بلور ریڈیو پاکستان پشاور میں میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں۔
- ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
- مرز ا سمیر بیگ کی شادی دختر مرزا عمرا ن بیگ کیساتھ بخیر و خو بی سر انجام پائی
- علیشبہ عدنان کو گلوبل ڈائریکٹر آف یوتھ افیئرز مقرر کر دیا گیا
- نورانی نعت کونسل انٹرنیشنل کی تنظیمات تشکیل دینے کا عمل جاری : عثمان نورانی
