ٹیکسلا (بیوروریپورٹ ) سابق وفاقی وزیرِ داخلہ پاکستان چوہدری نثار علی خان کے فوکل پرسن و ترجمان شیخ ذیشان سعید نے آواز گروپ کے سربراہ جناب عاصم رضا احمد اور گروپ کے تمام کامیاب ممبران کو فلور ملز ایسوسی ایشن کے انتخبات میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی، شیخ ذیشان سعید نے آواز گروپ کی کامیابی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس کامیابی کو فلور ملز انڈسٹری کی مزید ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کا ذریعہ بنائے۔انہوں نے آواز گروپ کے تمام ممبران کے لیے مزید کامیابیوں، اتحاد اور اتفاق کی دعا کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،انھوں نے کہا کہ اللہ کریم آواز گروپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور فلور ملز انڈسٹری کو ترقی و خوشحالی نصیب فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
