واہ کینٹ (نمائندہ خبریں) گذشتہ دنوں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ٹھٹھہ خلیل تحصیل ٹیکسلا میں فرسٹ ایئر کے پہلے بیچ کا شاندار نتیجہ اناونس کیا گیا سربراہ ادارہ پرنسپل عائشہ مقصود کا کہنا تھا کہ طویل مدتی چھٹیاں اور وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود طالبات کا 80 فیصد رزلٹ دینا فرسٹ ایئر کے اساتذہ کی انتھک محنت اور طالبات کی تعلیم
سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ان کے ادارے میں زیر تعلیم طالبات نہ صرف نہایت محنتی ہیں بلکہ فرسٹ ایئر کے پہلے بیچ کے اس پہلے رزلٹ نے ان کے اساتذہ کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے میڈم عائشہ مقصود نے مس صبیحہ ناز، مس شمائلہ اشرف، مس عاصمہ، مس شمینہ ناز، مس شمع و دیگر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین کامل ہے کہ ان نامساعد حالات میں جیسا کہ فرسٹ ایئر کی طالبات کے لئے کمروں کی عدم دستیابی، ٹیچنگ سٹاف کی کمی و دیگر مسائل کے باوجود اگر اتنا شاندار رزلٹ یہ ٹیچرز دے سکتے ہیں تو وسائل کا مسئلہ حل ہو جانے پر یہ رزلٹ اس سے بھی کئی گنا شاندار ہو سکتا ہے مزید برآں، انہوں نے اساتذہ کرام کی کام سے لگن اور محنت کو سراہتے ہوئے اتنے بہترین رزلٹ پر انہیں مبارکباد بھی دی اس موقع پر مس صبیحہ ناز نے کہا کہ ادارے کی طالبات تعلیم میں سنجیدہ اور محنتی ہیں اور ان کے اتنے شاندار رزلٹ میں ان کی اپنی لگن اور طالبات کی محنت کا بڑا ہاتھ ہے طالبات پر کی گئی محنت کو طالبات کی تعلیم سے محبت نے سرخرو کیا مس شمائلہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری طالبات ذہین اور سمجھ دار ہیں پرنسپل میڈم عائشہ مقصود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے قابل اساتذہ کرام پر یقین کامل ہے کہ اگلے سال ہمارا رزلٹ اس سے بھی شاندار ہو گا
بریکنگ نیوز
- راولپنڈی :سی ٹی او فرحان اسلم ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری کیلئے سرکل انچارجز سے میٹنگ کر رہے ہیں ۔
- منظم ٹریفک اور حادثات روک تھام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، فرحان اسلم
- شیخ وقاض اکرم اور خالد نواز سے کسان تنظیموں کے رہنمائوں کی ملاقات
- اقدام قتل اور ضرر مقدمہ میں مجرم کو 17سال قید، 8 لاکھ ضمان، 5 لاکھ ہرجانے کی سزا
- زمین تنازعہ پر کلہاڑی کے وار سے شہری کو قتل کرنیوالے مجرم کو موت کی سزا
- راولپنڈی، 9 افرادگرفتار ، 39 لیٹرسے زائد شراب برآمد
- فتح جنگ: ماسٹر مظہر افضال کیصاحبزادیوں کی شادی کی تقریب
- راولپنڈی ، ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائیاں، 4 افراد گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- بہتر بزنس پلان کیساتھ پاکستان پوسٹ کو ڈیجیٹلائز کرنا وقت کی ضرورت ، عبدالعلیم
- گورنمنٹ گریجوایٹ کالج تلہ گنگ میں فرضی انتخابی مشق (Mock Poll)کا اہتمام کیا گیا
- ڈاکٹر محمد انس سعید کاگندم اور آٹے کیغیر قانونی بین الصوبائی ترسیل کی روکتھام کے لیے فوڈ پکٹ احاطہ کا دور
- فوڈ پانڈا کی جانب سے ڈارک کچن کے انفرااسٹرکچر کا مظاہرہ
- نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار کے ساتھ اسلام آباد میں تعینات یورپی ممالک کے سفیروں کی ملاقات کے بعد گروپ فوٹو۔
- میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کے زیر ِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر احتجاجی ریلی کا انعقاد
- گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ٹھٹھہ میں فرسٹ ایئر کا شاندار 80 فیصد نتیجہ
- یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ ثمر ہارون بلور ریڈیو پاکستان پشاور میں میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں۔
- ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
- مرز ا سمیر بیگ کی شادی دختر مرزا عمرا ن بیگ کیساتھ بخیر و خو بی سر انجام پائی
- علیشبہ عدنان کو گلوبل ڈائریکٹر آف یوتھ افیئرز مقرر کر دیا گیا
- نورانی نعت کونسل انٹرنیشنل کی تنظیمات تشکیل دینے کا عمل جاری : عثمان نورانی
