ہٹیکسلا (بیوروریپورٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈیکیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا ڈاکٹر محمد انس سعید نے گندم اور آٹے کی غیر قانونی بین الصوبائی ترسیل کی روک تھام کے لیے قائم فوڈ پکٹ گانگو اور فوڈ پکٹ احاطہ کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے نگرانی کے انتظامات اور مختلف گاڑیوں کی چیکنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا،جبکہ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد انس سعید نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ پنجاب سے گندم اور آٹے کی غیر قانونی ترسیل روکنے کے لیے چیک پوسٹوں پر مؤثر نگرانی اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ یقینی بنائی جائے،اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہ کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم و آٹے کی غیر قانونی ترسیل، ذخیرہ اندوزی اور حکومتی ضوابط کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، جبکہ متعلقہ عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دے تاکہ حکومتی پالیسی پر عمل درآمد اور غیر قانونی بین الصوبائی ترسیل کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے ۔
بریکنگ نیوز
- راولپنڈی :سی ٹی او فرحان اسلم ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری کیلئے سرکل انچارجز سے میٹنگ کر رہے ہیں ۔
- منظم ٹریفک اور حادثات روک تھام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، فرحان اسلم
- شیخ وقاض اکرم اور خالد نواز سے کسان تنظیموں کے رہنمائوں کی ملاقات
- اقدام قتل اور ضرر مقدمہ میں مجرم کو 17سال قید، 8 لاکھ ضمان، 5 لاکھ ہرجانے کی سزا
- زمین تنازعہ پر کلہاڑی کے وار سے شہری کو قتل کرنیوالے مجرم کو موت کی سزا
- راولپنڈی، 9 افرادگرفتار ، 39 لیٹرسے زائد شراب برآمد
- فتح جنگ: ماسٹر مظہر افضال کیصاحبزادیوں کی شادی کی تقریب
- راولپنڈی ، ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائیاں، 4 افراد گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- بہتر بزنس پلان کیساتھ پاکستان پوسٹ کو ڈیجیٹلائز کرنا وقت کی ضرورت ، عبدالعلیم
- گورنمنٹ گریجوایٹ کالج تلہ گنگ میں فرضی انتخابی مشق (Mock Poll)کا اہتمام کیا گیا
- ڈاکٹر محمد انس سعید کاگندم اور آٹے کیغیر قانونی بین الصوبائی ترسیل کی روکتھام کے لیے فوڈ پکٹ احاطہ کا دور
- فوڈ پانڈا کی جانب سے ڈارک کچن کے انفرااسٹرکچر کا مظاہرہ
- نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار کے ساتھ اسلام آباد میں تعینات یورپی ممالک کے سفیروں کی ملاقات کے بعد گروپ فوٹو۔
- میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کے زیر ِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر احتجاجی ریلی کا انعقاد
- گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ٹھٹھہ میں فرسٹ ایئر کا شاندار 80 فیصد نتیجہ
- یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ ثمر ہارون بلور ریڈیو پاکستان پشاور میں میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں۔
- ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
- مرز ا سمیر بیگ کی شادی دختر مرزا عمرا ن بیگ کیساتھ بخیر و خو بی سر انجام پائی
- علیشبہ عدنان کو گلوبل ڈائریکٹر آف یوتھ افیئرز مقرر کر دیا گیا
- نورانی نعت کونسل انٹرنیشنل کی تنظیمات تشکیل دینے کا عمل جاری : عثمان نورانی
