راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 09 افراد کو حراست میں لے کر 39 لیٹرسے زائد شراب برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 09 افراد کو حراست میں لے کر 39 لیٹراور 04 بوتل شراب برآمد کر لی، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ گنجمنڈی، وارث خان، نیوٹان، کینٹ، نصیرآباد، آر اے بازار، چکلالہ اور صدرواہ کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
