Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • راولپنڈی :سی ٹی او فرحان اسلم ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری کیلئے سرکل انچارجز سے میٹنگ کر رہے ہیں ۔
    • منظم ٹریفک اور حادثات روک تھام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، فرحان اسلم
    • شیخ وقاض اکرم اور خالد نواز سے کسان تنظیموں کے رہنمائوں کی ملاقات
    • اقدام قتل اور ضرر مقدمہ میں مجرم کو 17سال قید، 8 لاکھ ضمان، 5 لاکھ ہرجانے کی سزا
    • زمین تنازعہ پر کلہاڑی کے وار سے شہری کو قتل کرنیوالے مجرم کو موت کی سزا
    • راولپنڈی، 9 افرادگرفتار ، 39 لیٹرسے زائد شراب برآمد
    • فتح جنگ: ماسٹر مظہر افضال کیصاحبزادیوں کی شادی کی تقریب
    • راولپنڈی ، ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کیخلاف کارروائیاں، 4 افراد گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • بہتر بزنس پلان کیساتھ پاکستان پوسٹ کو ڈیجیٹلائز کرنا وقت کی ضرورت ، عبدالعلیم
    • گورنمنٹ گریجوایٹ کالج تلہ گنگ میں فرضی انتخابی مشق (Mock Poll)کا اہتمام کیا گیا
    • ڈاکٹر محمد انس سعید کاگندم اور آٹے کیغیر قانونی بین الصوبائی ترسیل کی روکتھام کے لیے فوڈ پکٹ احاطہ کا دور
    • فوڈ پانڈا کی جانب سے ڈارک کچن کے انفرااسٹرکچر کا مظاہرہ
    • نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار کے ساتھ اسلام آباد میں تعینات یورپی ممالک کے سفیروں کی ملاقات کے بعد گروپ فوٹو۔
    • میونسپل کمیٹی ٹیکسلا کے زیر ِ اہتمام یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر احتجاجی ریلی کا انعقاد
    • گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ٹھٹھہ میں فرسٹ ایئر کا شاندار 80 فیصد نتیجہ
    • یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ ثمر ہارون بلور ریڈیو پاکستان پشاور میں میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں۔
    • ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
    • مرز ا سمیر بیگ کی شادی دختر مرزا عمرا ن بیگ کیساتھ بخیر و خو بی سر انجام پائی
    • علیشبہ عدنان کو گلوبل ڈائریکٹر آف یوتھ افیئرز مقرر کر دیا گیا
    • نورانی نعت کونسل انٹرنیشنل کی تنظیمات تشکیل دینے کا عمل جاری : عثمان نورانی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شیخ وقاض اکرم اور خالد نواز سے کسان تنظیموں کے رہنمائوں کی ملاقات

    By Khabrain Newsاکتوبر 28, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)شمالی ، جنوبی اور وسطی پنجاب کی متعدد فعال کسان تنظیموں کے رہنماں نے آج منگل کے روز یہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اورکسان ونگ کے آرگنائزر شیخ وقاص اکرم اور کسان ونگ کے ترجمان خالد نواز سدھرائچ سے ایک اہم ملاقات کی ہے. ملاقات کے دوران کسان رہنماں نے حکومت کی جانب سے گندم کے لیے اشارتی قیمت (INDICATIVE PRICE)کی پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کسانوں کے معاشی تحفظ کے لیے فوری طور پر باقاعدہ "سپورٹ پرائس” (امدادی قیمت) کا اعلان کرے. ملاقات کرنے والوں میں کسان بورڈ جڑانوالہ سمیت راولپنڈی ، حافظ آباد ، پھالیہ ، جھنگ، چنیوٹ ، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، ملتان اور دیگر اضلاع کے کسان نمائندے شامل تھے . کسان رہنماں کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اشاراتی قیمت کسانوں کے ساتھ مذاق ہے جس سے زراعت اور کسان کو درپیش مشکلات کا ازالہ نہیں ہوگا . ملاقات کے دوران کسان نمائندوں نے شیخ وقاص اکرم اور خالد نواز سدھرائچ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اب عام کسان بھی انڈیکیٹو اور سپورٹ پرائس کے تکنیکی فرق کو اچھی طرح جا ن چکے ہیں. انہوں نے کہا کہ اشاراتی یا علامتی قیمت پر عمل کرنا کھلی مارکیٹ یا خود حکومت پر لازم نہیں ہوتاجبکہ امدادی قیمت کا مقرر کیا جانا قانونی طور پر کسان کو تحفظ دیتاہے . جب کھلی مارکیٹ ریٹ گرا دے تو امدادی قیمت کی موجودگی کسان اپنی فصل حکومتی اداروں کو مقررہ نرخوں پر بیج کر نقصان سے بچ سکتا ہے .انہوں نے کہا کہ کھلی مارکیٹ میں تاجر اور مڈل مین کسانوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر اس اشارتی قیمت سے بہت کم داموں پر فصل خریدتے ہیں اور باقاعدہ امدادی قیمت مقرر نہ ہونے کے سبب کسانوں کا استحصال کیا جاتا ہے . شیخ وقاص اکرم اور خالد نواز سدھرائچ نے کسانوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کی آواز اعلی ایوانوں تک پہنچائیں گے،انہوں نے کہا کہ اگر حکومت گندم کی اعلان کردہ قیمت کو علامتی کی بجائے باقاعدہ امدادی قیمت قرار دے بھی دے تو تب بھی کسانوں کا بھلا اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک دیگر مسائل کا پائیدار حل نہ دیا جائے . انہوں نے کہا کہ کسان کمیونٹی بالخصوص 12 ایکڑ تک زرعی اراضی رکھنے والے کسانوں کو ڈیزل ، کھاد ، بجلی تصدیق شدہ بیج اور دیگر زرعی مداخل میں خاطر خواہ سبسڈی کی ضرورت ہے . انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کو بچانے اور نیشنل فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے لازم ہے کہ حکومت نہ صرف گندم کی امدادی قیمت کا اعلان کرے بلکہ اس کو مکمل طور پر نافذ العمل کرکے درمیان میں سے ناجائز منافع خور مافیاز کا کردار ختم کرے جو ہر دفعہ کسانوں کا استحصال کرتے ہیں،خالد نواز سدھرائچ نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک پوری کسان کمیونٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ حکومت ڈنگ ٹپا زرعی فیصلوں کی بجائے ایک دیرپا اور کسان دوست مستقل زرعی پالیسی کا اعلان کرے . انہوں نے مطالبہ کیا کہ آنے والی فصلوں کی خریداری حکومت خود کرے اور آڑھتیوں کو کسانوں کا استحصال کرنے کی چھٹی ہر گز نہ دی جائے .

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      منظم ٹریفک اور حادثات روک تھام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، فرحان اسلم

      اقدام قتل اور ضرر مقدمہ میں مجرم کو 17سال قید، 8 لاکھ ضمان، 5 لاکھ ہرجانے کی سزا

      زمین تنازعہ پر کلہاڑی کے وار سے شہری کو قتل کرنیوالے مجرم کو موت کی سزا

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.