لاہور(پ ر)سادات کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عام نائب صدر ملک اعجاز احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ایجنڈ اجنرل سیکرٹری محمد طارق ہاشمی نے پیش کیا۔ جس کو ممبران سوسائٹی نے بڑی دلچسپی سے منظور کیا۔ محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے سسٹنٹ رجسٹرار کو آپریٹو چودھری شرجیل احمد، انسپکٹر عبداللہ شاہ، چودھری محمد شکیل و دیگر نے اجلاس عام کی نگرانی کی۔ ملک اعجاز احمد، محمد طارق ہاشمی، محمد اکرم، رضا حسن، اعظم حسین، محمد وقاص احمد سمیت کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔ اپوزیشن کے تلخ اور سخت سوالوں کا جواب جنرل سیکرٹری محمد طارق ہاشمی نے بڑے تحمل اور دلائل کے ساتھ جواب دیئے جس پر ممبران سوسائٹی نے محمد طارق ہاشمی کے اس اقدام کو سراہا۔ جنرل سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی ممبران کو فری میں واٹر ڈسپوزل پمپ کی تنصیب کروا دیے گئے، جس پر سوسائٹی ممبران نے طارق ہاشمی اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ میرے دروازے ممبران سوسائٹی کے لئے ہمیشہ کھلے ہوئے ہیں وہ اپنے مسائل کے حل کے لئے کسی وقت بھی تشریف لا سکتے ہیں۔ آخر میں محمد طارق ہاشمی نے محکمہ کو آپریٹو کے افسران اور ممبران کا شکریہ ادا کیا۔