لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کو انسانی حقوق کی تنظیمیں مذکورہ افغان شہریوں کی زندگی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے، رپورٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 150 سے زائد افغان شہریوں کو امریکا سے پاکستان کے راستے واپس کابل بھیجنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ 150 سے زائد افغان شہریوں کو پاکستان کے راسے سے واپس بھیجنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس اقدام کو مذکورہ شہریوں کی زندگی کے لیے خطرہ قرار دے رہی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے کے بعد 150 سے زائد افغان شہریوں کی واپسی متوقع ہے اور پہلی پرواز پیر کو امریکا سے روانہ ہوسکتی ہے۔افغان شہریوں کے لیے کام کرنے والی رضاکار تنظیم کے مطابق ممکنہ طور پر ڈی پورٹ کیے جانے والے افراد میں وہ افغان شہریوں کے رشتہ دار شامل ہیں جنہوں نے کابل میں طالبان کی واپسی سے قبل امریکی فوج سے تعاون کیا تھا۔امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ امریکی انتظامیہ افغان شہریوں کی براہ راستہ کابل واپسی کا انتظام نہیں کرسکتی، اس لیے پاکستان ان فراد کی افغانستان واپسی کی نگرانی کرے گا۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس افغانستان سمیت کئی ممالک پر سفری پابندی عائد کی تھی، جو غیرملکی شہریوں کے خلاف کریک ڈان اور افغان شہریوں کو ڈی پورٹیشن سے حاصل تحفظ ختم کرنے کا حصہ تھا جبکہ اگست 2021 میں افغانستان میں طالبان کی واپسی کے بعد امریکا پہنچنے والے کئی افغان شہریوں کو خصوصی ویزے جاری کیے گئے تھے۔
بریکنگ نیوز
- سیاسی و معاشی استحکام کیلئے قومی اتحاد ،قانون کی بالادستی ناگزیر، پنجاب بار کونسل
- نیا محلہ میں خوفناک آتشزدگی،3منزلہ عمارت بھی شعلوں کے لپیٹ میں
- نجی کلینک میںمبینہ طبی غفلت، زچگی آپریشن کے بعد خاتون کی حالت تشویشناک
- نوٹس کسی دوسرے شہری کو جبکہ چار دیواری کسی اور کی گرا دی، لاکھوں کا نقصان
- خاتون، بیٹی سے مبینہ بدسلوکی، تشدد ، 56 ہزار و موبائل فون چھیننے کا الزام
- موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کیخلاف کارروائیاں
- چکوال ڈینگی کیسز میں اضافہ، محکمہ صحت ،ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی توجہ کا مرکز
- انگور اڈا ، پاک فوج نے افغان طالبان کو بھاگنے پر مجبور کر دیا :راجہ علی اصغر
- چکوال میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانی اب بھی موجود
- میرپورپارک ویو پوائنٹ کا رقبہ 104 کنال سے سکڑ کر 54 کنال رہ گیا شہری حلقوں میں تشویش
- سی پی او کی ہدایتپرسینئر افسران کا چرچز اور دیگر اہم مقامات کا دورہ
- راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر تمام تر سیکورٹی انتظا مات کی نگرانی کر تے ہوئے ۔
- آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے:چیئرمین پبلک ایکشن فورم پاکستان
- ننکانہ صاحب کی مذہبی تقریبات مقامی سکھ اور ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری
- 26اکتوبر واقعہ پر متاثرہ خاندان کو انصاف کا حصول ساحال خواب بن گیا
- بیکری آئٹمزبنانیوالی فیکٹری میں سلنڈر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی
- غیر ملکی سستی اشیا سے مقامی صنعت کو بچانے کیلئے قانون سخت کرنیکی تجویز
- برما ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر اہم پیش رفت، رجسٹریوں کا مسئلہ حل
- ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر ڈکیتی کی بوگس کال کرنے والا شخص گرفتار
- مری ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری