فیصل آباد (این این آئی )پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کا عالمی دن(آج)2 نومبرکو منایا جائے ۔ اقوام متحدہ کے تحت ہر سال دو نومبر کو یہ دن منایا جاتا ہی2نومبر کو فیصل آباد سمیت ملک بھر میں صحافتی تنظیموں کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی جائیں گی اور سیمینار منعقد ہوں گے۔صحافی ہماری روزمرہ زندگی کا ایک اہم حصہ ہیں۔صحافی ہمیں ہمارے ماحول میں اور دنیا بھر میں ہونے والی واقعات کے ساتھ اپ ڈیٹ رکھنے میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔چاہے وہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت ہو یا فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم ہو۔ دنیا کے تمام شعبے ہائے زندگی کی تمام تر خبریں پہنچانے میں اہم کردار صحافیوں کا ہے۔ اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر آپ کی خدمت کرتے ہیں۔ اظہار رائے کی آزادی ہمیشہ ایک اہم مسئلہ رہا ہے۔