Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عبدال السید آدم حماوی رشیدہ طلیب نبیلہ سید لہان عمر
    • سعودی عرب کا حوثیوں کے کسی بھی حملے کا بھر پور جواب دینے کا اعلان
    • مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے اسعد محمود کے گرد نیب کا گھیرا تنگ 10 نومبر کو طلب
    • وفاقی کابینہ وزیراعلی کے پی کے اختیارات گورنر کو منتقل کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی منظوری
    • اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف کابینہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • سعودی عرب کے ساتھ 3ارب ڈالر قرض رول اوور ہوچکا: محمد اورنگزیب
    • 2050 تک دنیا بھر میں کینسر کے کیسز میں 20.2 فیصد، اموات میں 39.3 فیصد اضافے کا خدشہ
    • کراچی سے آنے والی ٹرین رکن پورکے قریب پٹڑی سے اتر گئی،ٹرین آپریشن معطل
    • سیاسی و معاشی استحکام کیلئے قومی اتحاد ،قانون کی بالادستی ناگزیر، پنجاب بار کونسل
    • نیا محلہ میں خوفناک آتشزدگی،3منزلہ عمارت بھی شعلوں کے لپیٹ میں
    • نجی کلینک میںمبینہ طبی غفلت، زچگی آپریشن کے بعد خاتون کی حالت تشویشناک
    • نوٹس کسی دوسرے شہری کو جبکہ چار دیواری کسی اور کی گرا دی، لاکھوں کا نقصان
    • خاتون، بیٹی سے مبینہ بدسلوکی، تشدد ، 56 ہزار و موبائل فون چھیننے کا الزام
    • موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کیخلاف کارروائیاں
    • چکوال ڈینگی کیسز میں اضافہ، محکمہ صحت ،ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی توجہ کا مرکز
    • انگور اڈا ، پاک فوج نے افغان طالبان کو بھاگنے پر مجبور کر دیا :راجہ علی اصغر
    • چکوال میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانی اب بھی موجود
    • میرپورپارک ویو پوائنٹ کا رقبہ 104 کنال سے سکڑ کر 54 کنال رہ گیا شہری حلقوں میں تشویش
    • سی پی او کی ہدایتپرسینئر افسران کا چرچز اور دیگر اہم مقامات کا دورہ
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر تمام تر سیکورٹی انتظا مات کی نگرانی کر تے ہوئے ۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سعودی عرب کا حوثیوں کے کسی بھی حملے کا بھر پور جواب دینے کا اعلان

    By Khabrain Newsنومبر 5, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ریاض،صنعا(نیوز ایجنسیاں )سعودی عرب کی کابینہ نے یمن میں حوثی باغیوں کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں عالمی بحری تجارت اور توانائی کی فراہمی کو لاحق خطرات کی مذمت کی گئی۔اجلاس میں بحری راستوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔کابینہ نے خلیج تعاون کونسل اور جی 20 کے ساتھ علاقائی استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا اور واضح کیا کہ سعودی عرب کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان ماجد عبداللہ النزیلی نے دعوی کیا ہے کہ سرکاری فورسز نے حوثی باغیوں کے اجتماعات اور گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے 1208 حملے کیے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ترجمان نے دعوی کیا کہ الجوف اور مارب کے محاذوں پر تقریبا 370 حوثی جنگجوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ تقریباً 120 گاڑیاں تباہ کی گئیں۔ماجد عبداللہ النزیلی نے کہا کہ حکومتی فورسز کی حوثیوں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جن کے نتیجے میں بعض محاذوں پر اہم پوزیشنز کا کنٹرول حاصل کیا گیا اور ان پوزیشنز پر دوبارہ قبضے کی حوثیوں کی کوششیں ناکام بنائی گئیں۔ادھرریاض میں امریکی سفارت خانے نے اپنے سرکاری ملازمین کے لیے سعودی عرب کے اندر نقل و حرکت سے متعلق پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔ امریکی سفارت خانے نے سعودی عرب میں سکیورٹی الرٹ دوبارہ جاری کرتے ہوئے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو حفاظتی خدشات کے پیش نظر ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔امریکی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے شہری ہوائی اڈوں اور دیگر اہم تنصیبات پر حملوں کے باعث سکیورٹی خطرات بڑھ گئے ہیں۔سفارت خانے کے مطابق ان حملوں میں شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں اور سفری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ صورت حال تیزی سے مزید سنگین ہوسکتی ہے۔امریکی سفارت خانے نے اپنے سرکاری ملازمین کے لئے سعودی عرب کے اندر نقل و حرکت سے متعلق پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔ہدایت کے مطابق امریکی سرکاری ملازمین کو سعودی عرب کے کسی بھی ہوائی اڈے کے استعمال کے لئے امریکی چیف آف مشن سے خصوصی اجازت لینا ہوگی۔ اس کے علاوہ انہیں یمن کی سرحد سے 20 میل کے اندر سفر کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔سفارت خانے کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عملے اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے کئے گئے ہیں۔
    جواب

    Khabrain News

      Keep Reading

      عبدال السید آدم حماوی رشیدہ طلیب نبیلہ سید لہان عمر

      مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے اسعد محمود کے گرد نیب کا گھیرا تنگ 10 نومبر کو طلب

      وفاقی کابینہ وزیراعلی کے پی کے اختیارات گورنر کو منتقل کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی منظوری

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.