راولپنڈی(سٹی رپورٹر)تھانہ مورگاہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو مرکزی ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے چند یوم قبل ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کیا تھا، مورگاہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
