پنڈوریاں( نمائندہ خبریں) پنڈوڑیاں میں رکشہ کے مبینہ غلط استعمال اور ڈرائیور کے ناروا رویے پر دو خاندانوں کے درمیان شدید لڑائی، متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات۔اور ایک شخص کی ہلاکت تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے پنڈوڑیاں میں رکشہ ڈرائیور کے مبینہ نازیبا الفاظ اور نامناسب رویے کے باعث دو خاندانوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔اور ایک شخص گولی لگنے سے جاں بحق۔اہل علاقہ کے مطابق پنڈوڑیاں کی سڑکوں پر متعدد ایسے رکشے بھی چل رہے ہیں جن کے مبینہ طور پر رجسٹریشن اور دیگر ضروری کاغذات موجود نہیں، جبکہ بعض رکشہ ڈرائیوروں کے پاس شناختی کارڈ تک نہ ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بغیر نمبر پلیٹ اور بغیر شناختی دستاویزات کے ڈرائیوروں کی شناخت اور تلاش کیسے ممکن ہو گی؟اہل علاقہ کی آئی جی اسلام آباد سے اپیل اہل علاقہ نے آئی جی اسلام آباد اور متعلقہ ٹریفک پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پنڈوڑیاں اور گردونواح میں چلنے والے تمام رکشوں کی رجسٹریشن، نمبر پلیٹس، ڈرائیونگ لائسنس اور ڈرائیوروں کی شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائے۔غیر رجسٹرڈ اور قانون کے خلاف چلنے والے رکشوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے ناخوشگوار واقعات اور شہریوں کے درمیان تصادم سے بچا جا سکے۔
