راولپنڈی(سٹی رپورٹر)نیوٹان پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق نیو ٹان پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا، اشتہاری جون 2026 سے پولیس کو مطلوب تھا، نیوٹاون پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے اشتہاری کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا،ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
