اسلام آباد(پ ر) آئیسکو نے معزز صارفین کو ہمیشہ سے بہترین سروسز اور بجلی کی بلاتعطل ترسیل یقینی بنائی ہے۔آئیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/کنسٹرکشن ورکس کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال ، جہلم سرکلزاور جی ایس او سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ جمعہ، 13 نومبر 2026راولپنڈی سٹی سرکل: صبح 8 بجے سے دوپہر12 بجے تک واسا، ایف بلاک، اے بلاک اور متعلقہ فیڈرز۔ صبح9 بجے سے دوپہر2 بجے تک واسا، اے بلاک، اے ایف او ایچ ایس، ہولی فیملی ہسپتال، قائداعظم ہسپتال اور متعلقہ فیڈرز۔راولپنڈی کینٹ سرکل: صبح9 بجے سے دوپہر2 بجے تک مال روڈ، ڈھوک فرمان، بوستان خان، جیل پارکـ1، محبوب شہید، مری بریوری، سابقہ وکلاء کالونی اور متعلقہ فیڈرز۔اٹک سرکل: صبح7 بجے سے دوپہر2 بجے تک خان آباد، کرنل شیر خان، بہتر موڑ، کاشف گل، احمد نگر اور متعلقہ فیڈرز۔جہلم سرکل: صبح9 بجے سے دوپہر2 بجے تک گڈاری، نوگران اور متعلقہ فیڈرز۔جی ایس او سرکل: صبح8 بجے سے صبح 11 بجے تک نیو پی ٹی این، محمدی چوک، امین ٹاؤن، آئیـ10/1، فلور ملـ1، فلور ملـ2 اور متعلقہ فیڈرز اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل آئے گا۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کے اس عارضی تعطل پر معذرت خواہ ہے۔ان شٹ ڈائون کا خالصتاََ مقصد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ترقیاتی پراجیکٹس کی بروقت تکمیل ہے ۔ صارفین کی سہولت کے لیے عارضی بجلی شٹ ڈائون شیڈول آئیسکو کی آفیشل ویب سائٹ www.iesco.com.pk / آئیسکو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک (IESCO Updates)، ٹویٹر / Xاکائو نٹ( IESCO Official Pk )پر بھی اپلوڈ کیے جاتے ہیں۔مزید معلومات کے لیے صارفین آئیسکو ہیلپ لائن نمبر 118 پر کال کر سکتے ہیں ۔
