پیرس (بیورو رپورٹ) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے پیرس کی معروف گیلری منسکی میں معروف فوٹوگرافر پیٹرو پیٹروماچی کی اسٹیم پاور کے عنوان سے منعقدہ فوٹوگرافی نمائش میں شرکت کی جس میں پاکستان ریلوے کے تاریخی ورثے، بھاپ سے چلنے والے قدیم انجنوں اور ان سے وابستہ انسانی زندگیوں کو فنکارانہ انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ نمائش میں پیش کی گئی بلیک اینڈ وائٹ تصاویر2021 کے دوران پاکستان کے صوبہ پنجاب میں بنائی گئیں۔ ان تصاویر میں فوٹوگرافر نے بھاپ سے چلنے والے دیوہیکل فولادی انجنوں، ان کی صنعتی اہمیت اور ریلوے کے ایک تاریخی دور کی یادوں کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔ تصاویر میں صرف قدیم انجنوں اور ریلوے نظام کی تکنیکی و تاریخی اہمیت ہی کو موضوع نہیں بنایا گیا بلکہ اس ورثے سے وابستہ انسانی کہانیوں کو بھی نمایاں جگہ دی گئی ہے۔ فوٹوگرافر نے اپنے فن کے ذریعے ریلوے ملازمین کی محنت، ان کی روزمرہ زندگی اور ان لوگوں کے تجربات کو بھی عکس بند کیا ہے جو بھاپ سے چلنے والی ٹرینوں کے دور سے وابستہ رہے۔ یوں یہ تصاویر پاکستان کے ریلوے ماضی کی محض دستاویزی جھلک نہیں بلکہ ایک ایسے عہد کی یادوں، روایات اور انسانی رشتوں کی عکاسی بھی کرتی ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ تاریخ کا حصہ بنتا جارہا ہے۔ فوٹو گرافر پیٹرو پیٹروماچی نے پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ کو نمائش میں رکھی گئی تصاویر کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے پاکستان کو ایک خوبصورت ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کا ثقافتی اور تاریخی ورثہ نہایت مالا مال ہے۔ انہوں نے پاکستان کے تاریخی مقامات، ثقافتی تنوع بالخصوص ریلوے کے ورثے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کا دوبارہ دورہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک کے ریلوے شعبے میں ہونے والی پیش رفت اور ترقی کا خود مشاہدہ کر سکیں۔ اسٹیم پاور کے عنوان سے منعقدہ یہ نمائش پاکستان کے تاریخی ریلوے ورثے کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ فوٹوگرافی کے ذریعے ملک کی ثقافتی اور صنعتی تاریخ کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔
بریکنگ نیوز
- جرائم پیشہ عناصر کیخلاف فوری ایکشن یقینی بنایا جائے:آئی جی پنجاب
- پیرس :پاکستان ریلوے کے تاریخی ورثے کی فوٹوگرافی نمائش،پاکستانی سفیر کی شرکت
- این ویڈیا سکینڈل پر امریکی وزیر تجارت کی نوکری خطرے میں پڑ گئی۔
- مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں مسلسل مالیاتی سر پلس ریکارڈ
- نہ دیکھا کریں، ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز پر سوال، محسن نقوی کے جواب پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا
- جعفر ایکسپریس مارگلہ اور راولپنڈی کے درمیان نورجان سٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتری ہوئی ہے۔
- صدرٹرمپ نے اینویڈیا کے نئے سی ای او کیلئے ٹم کک کا نام تجویز کر دیا
- ٹیکس چوری روکنے کیلئے پیک شدہ چائے کی پیداوار کی الیکٹرانک نگرانی کا فیصلہ
- برطانیہ کی روس کے 10بڑے تیل پیدا کرنے والے اداروں پر پابندیاں
- برطانیہ میں توانائی کے بڑھتے بلوں اورمہنگائی کیخلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ
- واسا لاہور کا سمارٹ واٹر میٹرنگ سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا
- صدرِ مملکت اور محسن نقوی کی ملاقات میں صوبوں سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی: ایوان صدر کی وضاحت
- پرندوں کا تحفظ کیس’سینئر افسر وائلڈ لائف 9 دسمبر کو طلب
- منشیات کیس: انمول عرف پنکی اور دیگر پر فرد جرم عائد،ملزمان کا صحت جرم سے انکار
- بجلی کے فی یونٹ 5روپے سیلز ٹیکس کا اطلاق مزید 8اداروں تک بڑھا دیا گیا
- اسرائیل کا 16برس کی فلسطینی لڑکی ریماس دویقات کو چار ماہ جیل میں رکھنے کا حکم
- پنجاب ریسٹورنٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع ہوگی
- مصر میںآثار قدیمہ کے ماہرین نے3ہزارسال پرانا شاہی مقبرہ دریافت کرلیا
- نہر توڑ کر پانی چوری کرنیکا الزام ‘جھنگ پولیس کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکی ہدایت
- فیصل آباد:ورکر اپنی ورکشاپ پر گیزر تیار کر رہا ہے۔
