اسلام آباد (آئی این پی )پاکستانی عوام نے حکومت سے معدنی ذخائر کو بروئے کار لانے اور معاشی خود انحصاری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں 60 سے زائد ممالک کی شرکت ملک کے وسیع معدنی ذخائر میں عالمی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا واضح ثبوت ہے۔ اس سلسلے میں عوام نے حکومت سے ملک کو معدنی قوت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے اور معدنیات کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سونے اور تانبے کے وسائل کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بروئے کار لا کر ملکی معیشت کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی موثر پالیسیوں اور معدنی منصوبوں کی بدولت مقامی آبادی کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ شہریوں کے مطابق عالم اسلام کی معدنی دولت سے مالا مال واحد قوت ہونے کے ناطے، عالمی سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کا مثر استعمال پاکستان کی معاشی خود انحصاری اور عوامی خوشحالی کے نئے دروازے کھولے گا۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو عالمی معدنی قوت بنانے کے لیے حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر عملی پیش رفت کرنی چاہیے۔
بریکنگ نیوز
- اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
- پاکستان کو عالمی معدنی قوت بنانے کیلئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ
- لاہور:سٹریٹ وینڈر سردی کے موسم کی سوغات انجیر فروخت کررہا ہے۔
- امریکہ، آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر بردار کروز کشتی الٹ گئی، 32 افراد زخمی
- کمسن ملازمہ نورفاطمہ پر تشدد کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزمہ گرفتار
- کراچی، چندے کا ڈبہ چوری کرنے والا مبینہ چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا
- بھارتی فضائیہ کا شہوت پرست افسر حساس جنگی راز لیک کرنے کے الزام میں گرفتار
- پاکستانی نوجوان کی محبت میں اٹلی کی لڑکی جہلم پہنچ گئی
- ایران کو خلیجی ممالک پر حملوں اور ان کے نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے: خلیج تعاون کونسل
- چونیاں میں سرکاری سکول بھی چوروں کے نشانے پر’دوبارہ واردات
- سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
- اسرائیل کے کاروباری مرکز پر دستی بم حملہ’ خاتون ہلاک’ 3 زخمی
- ایران اپنی ایٹمی تنصیبات کے معائنوں کی فوری بحالی کی اجازت دے، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی
- سعودی عرب اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کی سفارتی ملاقات، حوثی حملوں اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
- یوکرین کی روس پر یلغار ایک ہی رات 1200ڈرونز داغ دیئے
- انڈر 19 اشیاء کپ جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے نا مناسب اشارے
- خیبر پختونخوا پی ٹی آئی عہدیداروں کیخلاف نیب کا شکنجہ سخت متعدد کو نوٹس
- ملتان:گاڑیاں شدید سموگ میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔
- عوامی شمولیت سے شمسی توانائی کے انقلاب کی راہ ہموار ہو رہی : مصدق ملک
- مینار پاکستان پر تحفظ حرمین شریفین و استحکام پاکستان کانفرنس کی تیاریاں مکمل
