کراچی (این این آئی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کراچی میں چینی شہریوں کی گاڑی پر فائرنگ اور انہیں زخمی کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق کے الزام میں گرفتار ملزم داد بخش کو مجموعی طور پر 48 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملزم پر 13 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ کراچی سنٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کمپلیکس کی خصوصی عدالت نمبر 4 کے جج امین الدین خاصخیلی نے مقدمے کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم داد بخش اور اس کے ساتھیوں نے کراچی کے علاقے گل بائی میں چینی باشندوں کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو چینی شہری زخمی ہوگئے تھے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق اسی مقدمے میں نامزد ناصر علی، شہزاد بلوچ اور ڈاکٹر خلیل بلوچ کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔ استغاثہ کی جانب سے یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا کہ سزا یافتہ ملزم یونیورسٹی بم دھماکے میں بھی ملوث رہا ہے۔ واضح رہے کہ چینی شہریوں پر حملے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے درج کیا تھا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد مقدمے میں سزا پانے والے ملزم کو 48 سال قید اور جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد:وزیر تجارت جام کمال خان ایتھوپیا کی ہم منصب یاسمین سے باہمی تجارت کے حوالے سے ورچوئل بات چیت کر رہے ہیں۔
- بانی پی ٹی آئی کی 7مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ملتوی
- یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنیکی درخواست پر غور شروع
- چینی شہریوں کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ، ملزم داد بخش کو 48 سال قید کی سزا
- اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
- پاکستان کو عالمی معدنی قوت بنانے کیلئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ
- لاہور:سٹریٹ وینڈر سردی کے موسم کی سوغات انجیر فروخت کررہا ہے۔
- امریکہ، آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر بردار کروز کشتی الٹ گئی، 32 افراد زخمی
- کمسن ملازمہ نورفاطمہ پر تشدد کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزمہ گرفتار
- کراچی، چندے کا ڈبہ چوری کرنے والا مبینہ چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا
- بھارتی فضائیہ کا شہوت پرست افسر حساس جنگی راز لیک کرنے کے الزام میں گرفتار
- پاکستانی نوجوان کی محبت میں اٹلی کی لڑکی جہلم پہنچ گئی
- ایران کو خلیجی ممالک پر حملوں اور ان کے نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے: خلیج تعاون کونسل
- چونیاں میں سرکاری سکول بھی چوروں کے نشانے پر’دوبارہ واردات
- سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
- اسرائیل کے کاروباری مرکز پر دستی بم حملہ’ خاتون ہلاک’ 3 زخمی
- ایران اپنی ایٹمی تنصیبات کے معائنوں کی فوری بحالی کی اجازت دے، عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی
- سعودی عرب اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کی سفارتی ملاقات، حوثی حملوں اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
- یوکرین کی روس پر یلغار ایک ہی رات 1200ڈرونز داغ دیئے
- انڈر 19 اشیاء کپ جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے نا مناسب اشارے
