Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا
    • سیف الملوک جھیل پر سیاحوں کا داخلہ حفاظتی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا
    • خیرات کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہم پر چڑھائی نہ کریں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی
    • بلاول بھٹو حکومت کی الٹی گنتی کروانے سے پہلے اپنے والد سے استعفیٰ لیں جو ہمارے ووٹ سے صدر بنے عظمیٰ بخآری
    • 30 سال کا سفر تین سال میں طے کرنے والے ہمیں مشورے نہ دیں رانا ثنا اللہ کا محسن نقوی کو قرارہ جواب
    • پیپلز لبریشن آرمی کا 99 واں یومِ تاسیس، جی ایچ کیو میں پروقار تقریب فیلڈ مارشل عاصم منیر، چینی سفیر ژانگ زیڈونگ، ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ کی شرکت
    • یوکرین پر روس کا بڑا رات بھر حملہ، 35 میزائل اور 185 ڈرون داغے گئے: زیلنسکی
    • مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گلگت بلتستان میں براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی
    • ارشد ندیم اپنے کامن ویلتھ جیولن گولڈ کا دفاع نہ کر سکے، نویں پوزیشن پر اختتام
    • فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں
    • سیوٹا سے 37 ہزار 500 تارکینِ وطن کی واپسی، اموات کی تعداد 57 ہو گئی
    • اپنے بل بوتے پر کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے اور بات کر رہے ہیں نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کی:اسمہ نواز کا ٹوئٹ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے
    • شدید بارش کے باعث مری میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد سڑکیں متاثر
    • حکومت کا مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے 800 ارب روپے کے ہنگامی منصوبے کی تیاری
    • ماہرہ خان نے کشمیر میں ہونے والے تشدد کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کر دی
    • امارات ائیر لائن کے جہاز کی دبئی سے ہانگ ژو کی پرواز10گھنٹےAC بند ہونے پر مسافر بےہوش
    • پاکستانی فضائی حدود کی پابندیوں سے ایئر انڈیا کو 2.3 ارب ڈالر کا نقصان
    • وسیم اکرم کا گمشدہ کتا مل گیا، دو افراد کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جے آئی ٹی : ہمیں لوٹا گیا سوال تو ہمارا بنتا ہے ، سازشوں کا مقابلہ کرینگے

    By Daily Khabrainجون 25, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    nawaz shareef.jpg
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن (وجاہت علی خان سے) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا احتساب ایک مذاق ہے ”جے آئی ٹی“ کو میرے یا میرے خاندان کے خلاف الزام کی حد تک بھی کوئی ثبوت نہیں ملا۔ وزیراعظم ہفتہ کی شام سعودی عرب سے لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا ”جے آئی ٹی“ سے سوال تو میرا بنتا ہے، انہوں نے کہا پانامہ معاملہ میری تو سمجھ سے بالاتر ہے میں نے جے آئی ٹی سے سوال کیا تھا کہ کیا ہمارے خلاف کرپشن، کمیشن یا سرکاری خزانے کی لوٹ کھسوٹ کوئی معاملہ یا الزام ہے تو وہ میرے اس سوال کا جواب دینے سے قاصر تھے۔ انہوں نے کہا ہمارے خلاف پانامہ اور جے آئی ٹی کا تماشا لگا دیا گیا ہے، لوٹا تو ہمیں گیا ہے ہماری فیکٹریاں بند ہوئیں انہیں قومیایہ گیا چنانچہ سوال تو ہمارے خاندان کا بنتا ہے۔ اب یہ1972ءسے احتساب کر رہے ہیں توکیا میں اس وقت وزیراعظم تھا۔ پاکستان میں جومعاملہ چل رہا ہے میری سمجھ سے باہر ہے، جے آئی ٹی ممبران سے پوچھا کہ آپ کیا ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں، کیا سرکاری خزانے میں لوٹ مارہوئی؟۔ ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں تھا۔ لندن پہنچنے پر وزیراعظم نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی سعودی عرب سے آ رہا ہوں اور آپ لوگوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی، پاکستان میں جو معاملہ چل رہا ہے میری سمجھ سے باہر ہے، میںنے جے آئی ٹی کے ممبران کو بھی کہا تھا کہ آپ کیا جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، ان سے پوچھا کہ آپ کیا ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں، کیا سرکاری خزانے میں لوٹ مارہوئی؟۔ ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں تھا۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاناما جے آئی ٹی ہمارے کاروبار کے گرد گھوم رہی ہے، میں نے ان سے کہا کہ الزام کی حدتک ہی کوئی ثبوت پیش کر دیں۔ ان کو الزام کی حد تک میں کوئی ثبوت نہیں ملا، یہ کیا احتساب ہے بھئی یہ تو مذاق ہے، مجھے یہ وقت بھی مل جاتا تو اور بھی زیادہ خدمت کر رہا ہوتا، پاکستان اور ہمارا وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم کا کہناتھا کہ 90فیصد ضمنی الیکشن بھی ہم جیتے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو یہ بھی پوچھ لینا چاہیے تھا کہ 1937ءمیں لاہور میں لگایا جانے والے کارخانے کا پیسہ کہاں سے آیا؟ وہ 1972سے ہمارے کاروبارکے بارے میں پوچھ رہے ہیں، اس وقت تو وزیراعظم بھی نہیں تھا اور سیاست میں بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فیکٹری سرکاری تحویل میں لے لی گئی اور جو ڈھاکہ میں تھی بنگلہ دیش میں چلی گئی، کروڑوں اربوں روپے کی فیکٹری کا ایک پیسہ بھی نہیں دیا گیا، سوال تو ہمارا بنتاہے، لوٹا تو ہمیں گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی ذات اور اپنے خاندان کی فکر نہیں ہے، فکر یہ ہے کہ ہم نے تنکا تنکا جمع کرکے چار سالوں میں ملکی معیشت کو درست کیا اور بجلی کے کارخانے لگائے جن کے یکے بعد دیگر افتتاح کیے، پاکستان کی سٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے، انفرا سٹرکچر بہتر کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دھرنے کی وجہ سے چینی صدر پاکستان وقت پر نہ آ سکے جس کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا اور ہم اس کے دو سال لیٹ ہو گئے۔ ان کا کہناتھا کہ قوم کسی اور طرف دیکھ رہی ہے اور جے آئی ٹی کسی اور طرف جارہی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں ایسے لوگوں کو بلایا جاتا ہے جوہمارے بدترین سیاسی مخالف ہیں، اب دیکھتے ہیں جے آئی ٹی کس طرف جاتی ہے، ان سازشوں کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے، ڈٹ کرمقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف ایکشن لیا، فوج کے ساتھ مل کر دہشتگردی کا بھرپور مقابلہ کریں گے اور اس ناسور کو جڑ سے ختم کریں گے۔ ان کا کہناتھا کہ جب ترقی ہوتی ہے یہ دشمن پاکستان کی ترقی کے خلاف ہوجاتے ہیں۔ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، سیاسی مخالفین 2013 کے انتخابات میں شکست کو برداشت نہیں کرسکے۔ یہ باتیں ان کی ہیں کہ امپائر کی انگلی اٹھنے والی ہے، وزیراعظم نواز، ان چار سال میں کیا کوئی ہماری حکومت پر انگلی تک اٹھاسکتا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا

      سیف الملوک جھیل پر سیاحوں کا داخلہ حفاظتی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا

      خیرات کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہم پر چڑھائی نہ کریں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.