Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زونگ اور شیامی کے مابین فائیو جی ٹیکنالوجی کو سستابنانے کیلئے شراکت داری
    • علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں روسی زبان، تاریخ و ثقافت کا عالمی میلہ
    • بارانی زرعی یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس ویک 2026 کا افتتاح
    • پاکستان خطے کا محفوظ ترین ملک ہے: حنیف عباسی
    • اٹک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں ملک ریاست علی سدھریال بھی موجود ہیں۔
    • کیو ایس پائیداری درجہ بندی میں کامسیٹس یونیورسٹی کا پاکستان میں دوسرا نمبر
    • ANF کی ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں
    • آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ,سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
    • صوبو ں کے قیام پر حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں سردار سلیم حیدر
    • دینی مدارس امت مسلمہ کا مشترکہ علمی دینی روحانی اثاثہ حافظ علاودین سارنگ قاری مہراللہ
    • بطور آرکیٹکٹ رجسٹر نہ کرنے کیخلاف وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ عدالت طلب
    • ملتان:چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی آئی سی ایم اے انٹرنیشنل کے کانووکیشن سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • چندے کی مبینہ خورد برد پر عمران خان نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی بیرسٹر گوہر لا علم نکلے
    • میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا55 واں یوم شہادت 5دسمبر کو منایا جائے گا
    • اوچشریف ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ 1 ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق 2 زخمی
    • میو ہسپتال میں ڈاکٹر کا کوٹ پہن کر لوگوں سے فراڈ کرنے والا مبینہ نوسرباز
    • جعلی پولیس مقابلہ کیس:نامزد ایس آئی و کانسٹیبل کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع
    • میوہسپتال’ خود کو پروفیسر نیورو سرجن ظاہر کرنیوالا جعلی ڈاکٹر پولیس کے حوالے
    • بھارت’ مہنگی گاڑی کی فرمائش پوری نہ ہونے پر دولہا شادی چھوڑ کر فرار
    • اوچشریف : ٹریفک حادثہ میں جاں بحق افراد ‘دوسری طرف المناک حادثے کا شکار ڈالہ اورٹرک۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بارانی زرعی یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس ویک 2026 کا افتتاح

    By Khabrain Newsنومبر 24, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(پ ر)پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں ایک ہفتہ پر مشتمل سٹوڈنٹس ویک 2026 کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ 23سے 29 نومبر تک جاری رہنے والے اس ہفتہ وار پروگرامز میں علمی، فکری، ادبی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں سمیت مختلف سیمینارز، ورکشاپس، نمائشوں، گالاز اور طلبا کے مابین مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد طلبا کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار، تخلیقی سوچ کو فروغ دینے اور علمی و پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبا کے لیے صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ ایسی تقریبات نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں، تخلیقی استعداد اور پوشیدہ ٹیلنٹ کے اظہار کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کی ترقی، اپ گریڈیشن اور طلبا کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات کا بھی اعلان کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے معزز مہمانوں اور شرکا کی آمد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے طلبا کی مشترکہ اور ہم نصابی سرگرمیوں کی اخلاقی، تربیتی اور تعلیمی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طلبا میں خود اعتمادی، قائدانہ صلاحیتوں، ٹیم ورک، نظم و ضبط اور احساسِ ذمہ داری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا مقصد طلبا کو نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کرنا بلکہ انہیں ایک ذمہ دار، باصلاحیت اور متحرک شہری بنانا بھی ہے۔افتتاحی روز کی سرگرمیوں میں بین الاقوامی سفارت کاروں نے بھی خصوصی شرکت کی، جن میں جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر جناب عرفان داوودوف اور وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا شامل تھے۔ دونوں معزز سفیروں نے مختلف سیمینارز میں شرکت کی اور جامعہ کی علمی و تحقیقی برادری کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔سٹوڈنٹس ویک کے پہلے روز کی تقریبات کے سلسلے میں ایک خصوصی محفلِ قرت و نعت کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس روح پرور محفل میں ممتاز قرا اور نعت خواں حضرات نے شرکت کی، جن میں عالمی شہرت یافتہ نعت خواں پروفیسر عبدالرف روفی (ستارہ امتیاز) بھی شامل تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      زونگ اور شیامی کے مابین فائیو جی ٹیکنالوجی کو سستابنانے کیلئے شراکت داری

      علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں روسی زبان، تاریخ و ثقافت کا عالمی میلہ

      پاکستان خطے کا محفوظ ترین ملک ہے: حنیف عباسی

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.