راولپنڈی (عرفان چوہان سے) ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور مصنوعی قلت نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں، راولپنڈی شہر، کینٹ اور گردونواح میں گھریلو صارفین گیس سلنڈر بھروا نے کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، 11 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی ری فلنگ 6 سے 7 ہزار روپے تک پہنچ گئی، جبکہ نجی کمپنیوں کی جانب سے یہی سلنڈر 3 ہزار 740 روپے میں فراہم کیے جانے کے باوجود محدود ترسیل کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آٹے، نان، روٹی، پیک دودھ، چکن اور گوشت کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافے سے پریشان عوام پر ایل پی جی کی مہنگائی نے مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔شہریوں کے مطابق بجلی، پانی، پیٹرول، قدرتی گیس اور ایل پی جی جدید دور کی بنیادی ضروریات ہیں، جن کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، تاہم گیس کی لوڈشیڈنگ اور بندش کے بعد ایل پی جی کی مبینہ مصنوعی قلت نے گھریلو صارفین کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ مارکیٹوں میں سرکاری نرخوں کے بجائے من مانے داموں ایل پی جی کی فروخت اور مبینہ بلیک مارکیٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دوسری جانب نجی کمپنیوں کے ری فلنگ پوائنٹس پر صبح 9 سے شام 4 بجے تک اوقات کار مقرر ہونے کے باوجود صارفین کو مطلوبہ سہولت فراہم نہیں کی جا رہی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مرد و خواتین علی الصبح اندھیرے میں ہی سلنڈر لے کر کمپنیوں کے باہر پہنچ جاتے ہیں اور پوائنٹس کھلنے سے کئی گھنٹے قبل لمبی قطاریں لگا لیتے ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑتا ہے۔ ابتدا میں سینکڑوں صارفین کی موجودگی کے باوجود ترسیل کا عمل محدود کرکے چند سو افراد تک کر دیا گیا، بعد ازاں لائنوں میں نظم و ضبط کے ساتھ کھڑے مرد و خواتین کو بھی سلنڈر ری فل کیے بغیر واپس بھیجنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ شہریوں کے مطابق کالٹس روڈ پر واقع فلنگ پوائنٹ کو لڑائی جھگڑے کی آڑ میں بند کر دیا گیا، جبکہ قاسم مارکیٹ کے پوائنٹ پر بھی سینکڑوں صارفین کی موجودگی کے باوجود مبینہ طور پر پورے دن میں صرف 20 سلنڈر فراہم کیے جا رہے ہیں۔اسی طرح روات ٹی چوک میں نئے ری فلنگ یونٹ کا نوٹس آویزاں کیے جانے کے باوجود وہاں پہنچنے والے صارفین کو بھی لمبی قطاروں میں انتظار کے بعد ناکام واپس لوٹنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ جب نجی کمپنیوں کی جانب سے مقررہ نرخوں پر ایل پی جی فراہم کرنے کا دعوی کیا جا رہا ہے تو پھر گھریلو صارفین کو مطلوبہ مقدار میں سلنڈر کیوں فراہم نہیں کیے جا رہے اور انہیں مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر کیوں مجبور کیا جا رہا ہے؟دوسری جانب ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر نانبائیوں نے بھی روٹی، سادہ نان، روغنی نان اور تندوری پراٹھے کے نرخوں میں ازخود 15 سے 20 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ شہریوں کے مطابق نانبائیوں کی جانب سے مبینہ طور پر ضلعی انتظامیہ کی منظوری کے بغیر قیمتیں بڑھائی گئی ہیں، جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئرمین اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال مثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آ رہی، جس کے باعث عوام مہنگائی کے دوہرے بوجھ تلے دب گئے ہیں۔شہریوں نے کمشنر راولپنڈی اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کمپنیوں اور ڈیلرز کو مقررہ نرخوں پر وافر مقدار میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کا پابند بنایا جائے، مصنوعی قلت اور مبینہ بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کی جائے، گھریلو صارفین کو سرکاری نرخوں پر سلنڈرز کی ری فلنگ کی سہولت فراہم کی جائے اور نانبائیوں کی جانب سے روٹی و نان کے نرخوں میں ازخود اضافے کا نوٹس لے کر سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے تاکہ مہنگائی کے ستائے عوام کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔
بریکنگ نیوز
- مردان’ سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر کی قیادت میں آنے والے وفد کے اعزاز میں ایگزیکٹو کمیٹی ممبر مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر مسعود الرحمن کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام، مردان چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹری کے گروپ لیڈر احسان باچہ، مردان ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی گروپ لیڈر عنبرین ہوتی، مردان کی تمام اہم ٹریڈ باڈیز، مختلف ایسوسی ایشنز، ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مقامی کاروباری برادری کے نمائندوں کا گروپ فوٹو
- محمد خان بھٹی کو انکوائری نوٹس بھیجنے پر توہین عدالت درخواست ڈی جی اینٹی کرپشن کو 8 دسمبر کو پیش ہونے سے استثنیٰ
- ڈائریکٹوریٹ آف کالجز راولپنڈی ڈویژن شدید مالی بحران کا شکار
- LPG قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مصنوعی قلت سے شہری پریشان
- چین:وفاقی وزیر احسن اقبال کا جلے یوگوآن پہنچنے پر شرکاء کے ساتھ گروپ فوٹو۔
- بچوں کے حقوق کیلئے بنے اداروں نے تحفظ دینے کی بجائے انہیں کاغذوں میںگم کر دیا
- جعلی پولیس مقابلہ کیس:نامزد ایس آئی و کانسٹیبل کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع
- پنجاب یونیورسٹی نے اپنی ریسرچ گرانٹ سکیم کے تحت فیکلٹی ممبران سے تحقیقی منصوبوں کی تجاویز طلب کر لی ہیں
- تھانہ نیلہ کی کارروائی،مردہ مرغیوں سے لدی گاڑی تحویل میں لے لی
- فتح جنگ: پنڈ بہادر خان کے نوجوان بلوچستان ایف سی کے طالب حسین اعوان شہید کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے دورس جانب شہید کی فائل فوٹو۔
- ڈاکٹر حمید جنرل ہو میو اور ڈاکٹر و لمار شوابے جرمنی کی تاریخی شراکت داری
- ایف سی بلوچستان کے جوان طالب حسین اعوان کی نماز جنازہ ادا
- پاکستان’ یوگنڈا کا زرعی تجارت سے استفادہ، چاول کی برآمدات میں اضافے ‘ تحقیقی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق
- سرکاری و نجی سکولوں میں بچوں کوغیر معیاری اشیاء کی فروخت پر پابندی
- سی پی او راولپنڈی کی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری
- وزیر اعلی پنجاب کا دورہ راولپنڈی، تمام انتظامات اور تیاریاں مکمل کر لی گئیں
- سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے عارضی ٹیچرز کی بھرتی ممکن بنا دی گئی’ اساتذہ کو 75 ہزار روپے ماہانہ ملے گا
- راولپنڈی، مزدا ‘ شہزور پک اَپ میں تصادم، دو افراد جاں بحق
- پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
- وزیراعلی پنجاب کو غلام مصطفی راولپنڈی آمد پر سونے کا تاج پہنائے گے
