تازہ تر ین

عشق میں پاگل 15سالہ لڑکی کا خطرناک اقدام

جامکے چٹھہ (خصوصی رپورٹ)علی پور چٹھہ کے محلہ مکہ کالونی کی 15سالہ لڑکی سویرا نے اپنے محبوب کی 3سالہ بھتیجی کو قتل کردیا تھا ملزمہ کے مبینہ طور پر اپنے ہمسائے 25سالہ ثاقب سے ناجائز تعلقات تھے وہ اس کو شادی کیلئے مجبور کرتی تھی۔ ثاقب کے شادی سے انکار پر عشق میں پاگل ملزمہ نے ثاقب کے بھائی آصف کی 3سالہ بیٹی حوریا کو گھر سے اٹھایا اور نواحی ضلع موضع فتح پور کھال میں ڈبو ڈبو کر قتل کردیا تھا۔ مقتولہ کے والدین بیرون ملک مقیم ہیں۔ تھانہ علی پور چٹھہ پولیس نے سویرا ، ثاقب اور شعیب کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ مدعی مقدمہ محمد شفیق کے مطابق ایس ایچ او تھانہ علی پور چٹھہ نے پولیس نے میرے بیٹے ثاقب اور اس کے دوست کو بھی بلاوجہ ملزم نامزد کیا اورمجھ سے سادے کاغذ پر دستخط کروائے۔ اپنی مرضی کا گواہ ڈال کر لڑکی کے کہنے پر میرے بیٹے ثاقب اور اس کے دوست کو بلاوجہ نامزد کردیا جبکہ اصل حقیقت میں دو معتبر گواہان حسنین حیدر والد محمد بوٹا اور رستم ولد رفاقت نے سویرا کو اکیلے ہی کم سن بچی کو قتل کرتے دیکھا محمد شفیق نے بتایا کہ ایس ایچ او نے جھوٹی من گھرت ایف آئی آر درج کی۔ ایس ایچ او تھانہ علی پور چٹھہ نے موقف بتایا کہ نامزد ملزمہ کو جوڈیشل کردیا ہے اگر دیگر ملزمان تفتیش میں بے گناہ ثابت ہوئے تو انہیں رہا کردیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain