Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • غزہ جنگ کے خلاف احتجاج، آئرلینڈ کے پبز نے اسرائیل کا میچ دکھانے سے انکار کردیا
    • چوری ڈکیتی کی وارداتیں شہری لاکھوں روپے کی نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
    • بیجوں پر تحقیق ،نئی اقسام متعارف کرانے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے: پی ایس سی
    • کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کے فروغکیلئے اصلاحات جاری
    • غزہ پر اسرائیلی حملے جاری 7فلسطینی شہید 38زخمی
    • بل گیٹس کا AI کے خطرات سے خبردار ’’ایک ارب اموات کا سبب بن سکتی ہے‘‘
    • پاک حج ایپ پر عازمین حج کی سہولت کے متعدد نئے فیچرز متعارف
    • علامہ محمد اقبال کے صاحبزادے جاوید اقبال کی برسی 3اکتوبر کو منائی جائیگی
    • سیاحت معاشی ترقی اور ثقافتی ہم آہنگی کا موثر ذریعہ ہے: گورنر سندھ
    • وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں: سپیکر کے پی اسمبلی
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ، راولپنڈی میں واٹر ٹینکر سروس متاثر
    • مودی سرکار کے زیر اثر بھارت کی نام نہاد جمہوریت عالمی تنقید کی زد میں
    • AEW اسٹار PAC، سابقWWE ریسلر نیول 40 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • عالمی یومِ سیاحت،سندھ تہذیب تاریخ، ثقافت اور قدرتی حسن کا منفرد امتزاج ہے: وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ
    • کوہاٹ پولیس لائنز حملہ، دہشتگردوں کی ریکی ‘ سہولت کاری کے شواہد سامنے آگئے
    • پائیدار سیاحتی ترقی، بہتر بنیادی سہولیات مقامی برادریوں کی شمولیت کے لیے پرعزم ہیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
    • سونے کی قیمیت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے آ گیا
    • ایران مذاکرات کیلئے تیار، جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے: عراقچی
    • پاکستان میں 8برسوں کے دوران زیر زمین پانی میں 5.66فیصد کمی ریکارڈ
    • سی سی ڈی کے زیر حراست ملزم پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شہباز شریف کے منصوبوں پر جے آئی ٹی کا مطالبہ

    By Daily Khabrainجولائی 24, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کے سرکاری پراجیکٹس پر جے آئی ٹی بنا دیں قوم پانامہ، اقامہ بھول جائے گی۔ وہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے اور صوبائی جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین کے ہمراہ یہاں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل اور اکاﺅنٹینٹ جنرل آف پاکستان موجودہ پنجاب حکومت کے ہر منصوبہ میں کرپشن کی نشاندہی کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی پنجاب حکومت کے 5 اور ان کے پندرہ سال کے دوران ہر شعبہ میں اپنی اور ان کی کارکردگی اور منصوبوں میں شفافیت پر لائیو ٹی وی مناظرہ کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن، جنگلہ بس، پاور پراجیکٹس، سستی روٹی، لیپ ٹاپ، دانش سکول، آشیانہ سمیت ہر سکیم اور منصوبہ میں اربوں کی کمیشن کھائی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شہبازشریف عوام کو گمراہ کرنے کیلئے کہہ رہے ہیں کہ جے آئی ٹی اپنی رپورٹ میں حکومت کے کسی پراجیکٹ پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکی لیکن یہ نہیں بتاتے کہ جے آئی ٹی، حکومت کے کسی پراجیکٹ میں کرپشن کی تفتیش کیلئے نہیں بنی تھی اس کو صرف پانامہ کرپشن کیس کی تفتیش کی ذمے داری سونپی گئی تھی۔ انہوں نے پنجاب میں کرپشن کی مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سستی روٹی میں 25 ارب کرپشن اور دانش سکول سکیم میں 4 ارب 88 کروڑ کی غیرقانونی ادائیگیاں رپورٹ کی ہیں جبکہ لیپ ٹاپ سکیم میں اکاﺅنٹنٹ جنرل آف پاکستان نے 2 ارب کی کرپشن کا کہا ہے، جنگلہ بس سروس میں 1 ارب خرچہ کا ریکارڈ ہی نہیں کیونکہ یہ ریکارڈ جلا دیا گیا جبکہ ناقص ایسکیلیٹرز سے 16 کروڑ 35 لاکھ کا گھپلا کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ شہبازشریف کی اچھل کود اور رجوعہ میں سونا چاندی کے ذخائر کے دعوے سب کے سامنے ہیں، وہ 50کروڑ لگا کر لوہا بھی حاصل نہ کر سکے جبکہ صرف 4 کروڑ سے مکمل تحقیق کے بعد ہم نے ماہرین کی رپورٹ پر یہ منصوبہ بند کر دیا تھا۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ اس میں کسی کو کوئی شبہ نہیں رہا کہ پورا شریف ٹبر کرپشن میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق حکومت لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور ملتان جنگلہ بس سروس کی حقیقی لاگت بھی چھپا رہی ہے، ٹھیکیداروں کو اعدادوشمار خفیہ رکھنے کیلئے کہا جا رہا ہے، تینوں جنگلہ بسوں کا حقیقی ماہانہ نقصان بھی چھپایا جا رہا ہے لیکن تینوں جگہ ماہانہ 3 ارب روپے کے نقصان کا تخمینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 260 ارب روپے لاگت سے اورنج لائن پراجیکٹ ڈالرکماﺅ ٹرین بن چکی ہے، اس کیلئے ہمارے دور میں ایشین ڈویلپمنٹ بنک کا 0.25% مارک اپ پر منظور شدہ قرضہ واپس کرکے، ایگزم بنک سے 3.25% مارک اپ کا قرضہ لیا گیا۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ کمیشن کمایا جا سکے جبکہ چین کی نشاندہی کے بعد سرکاری انکوائری کے مطابق صرف ناقص ستونوںکی مد میں قومی خزانے کو 6 ارب کا نقصان پہنچایا گیا لیکن حکومت کی ملی بھگت کے باعث کسی ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی، اسی طرح بہاولپور سولر پراجیکٹ پر 17 ارب کا خرچہ دکھا کر اب اس کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور 6 ارب بھی نہیں مل رہے، نندی پور پراجیکٹ کی ابتدائی لاگت 23 ارب تھی جو 84 ارب تک پہنچا دی گئی، اتنی ادائیگی کے باوجود منصوبہ صرف ایک ہفتہ چل سکا اور بند پڑا ہے، آشیانہ سکیم میں 10 ارب کے گھپلے کی رپورٹیں ہیں، پہلے پانچ مرلہ کے فلیٹ کی قیمت 9 لاکھ بتا کر قیمت 15 لاکھ اور سائز 3 مرلہ کر دیا گیا، 50 ہزار گھر کا اعلان کر کے صرف 350 گھر بن سکے اور گھپلا چھپانے کیلئے اس منصوبہ کو بھی سیل پر لگا دیا گیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شہبازشریف، عمران خان کو چیلنج کرتے ہیں کہ چین کی پنجاب میں کبھی حکومت نہیں رہی، شہبازشریف نے اپنی کارکردگی کا مقابلہ کرنا ہے تو پنجاب میں ہماری حکومت کے ساتھ کریں۔ چودھری پرویزالٰہی نے اپنے دور کے عوامی فلاح اور ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے چیلنج کیا کہ شہبازشریف صحت میں ہماری 1122 سروس اور مفت دوائیوں سکیم کا مقابلہ اپنی موبائل ہسپتال و ہیلتھ کارڈ سکیم، ہمارے دور کے ہسپتالوں اور سکولوں کا اپنے دور کے ہسپتالوں و سکولوں، ہمارے پڑھا لکھا پنجاب کا اپنے دانش سکول پراجیکٹ، ہمارے دور کی شرح خواندگی کا اپنے دور کی شرح خواندگی ہمارے وارڈن نظام اور پیٹرولنگ پوسٹوں کے نظام کا اپنی ڈولفن فورس اور وردی بدلو سکیم، ہمارے دور میں امن وامان کی حالت کا اپنے دور کے امن وامان، ہمارے ماس ٹرانزٹ ٹرین پراجیکٹ کا اپنے جنگلہ بس اور اورنج لائن پراجیکٹس کے علاوہ ان کی لاگت ہی کا مقابلہ کرلو۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف ہمارے کسان پیکیج کا مقابلہ اپنے کسان پیکیج، ہماری حکومت کی جانب سے زرعی ٹیوب ویل کے آدھے بل کی ادائیگی اور ہمارے دور کے جی ڈی پی کا مقابلہ اپنے دور کے جی ڈی پی سے کر لیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی: رانا ثناء اللہ

      مکہ پر حملوں کے بعد پاکستان اور سعودی عرب مل کر کام جاری رکھیں گے: عاصم منیر

      ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.