راولپنڈی(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کے جج کے خلاف ریفرنس نوازشریف کی طرف سے اعلان جنگ ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ایاز صادق کو جاتی عمرہ بلا کر یہ فیصلہ کیا گیا، نوازشریف ہمیشہ قربانی کے بکروں کا سہارا لیتے ہیں اور ان کے پاس ایسے کئی بکرے موجود ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ انہوں نے کسی قیمت پر بھی نیب کے سامنے پیش نہیں ہونا، انہوں نے آئین و قانون سے بغاوت کا اعلان کردیا ہے، نوازشریف نے ان ججز کے فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا جن کا فیصلہ انہوں نے ماننے کا کہا تھا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے جے آئی ٹی کے خلاف کوئی ریفرنس یا اپیل فائل نہیں کی، جے آئی ٹی میں پیش ہوئے لیکن اب نوازشریف ایک نفسیاتی مسئلے میں پڑ گئے ہیں اور یہ لڑائی نوازشریف کی ہی ہدایت پر شروع کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نوازشریف کی طرف سے اعلان جنگ ہے، انہوں نے جس راستے کا انتخاب کیا ان کی سیاست ختم ہوچکی ہے، سسٹم کو شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ جسٹس کھوسہ مستقبل کے چیف جسٹس ہیں۔
بریکنگ نیوز
- سنر نے زویریف کو شکست دے کر ومبلڈن کا مسلسل دوسرا ٹائٹل جیت لیا
- ’جراسک پارک‘ کے نامور اداکار سیم نیل 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- "وہ ایک مسخرا ہے…” انوپم کھیر سے متعلق نصیر الدین شاہ کا پرانا بیان سوشل میڈیا پر دوبارہ ہائی لائٹ
- ساہیوال میں افسوسناک واقعہ؛ طالب علم کا نہر میں کودنے سے قبل آخری وائس نوٹ، زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
- شیخ حمد کے انتقال پر شہباز شریف کی قطر کے امیر سے ملاقات، تعزیت کا اظہار
- گوادر نے تاریخ رقم کر دی! پاکستان کا پہلا سمندری ایندھن بھرنے کا آپریشن کامیابی سے مکمل
- عدالت نے مونال ریسٹورنٹ کی مسماری کو غیر قانونی قرار دے دیا
- نا روے شرط ہارنے کے بعد نارویجن ایئر نے عارضی طور پر برٹش ایئرویز کا لوگو اپنا لیا
- خلیجی مارکیٹ میں بے چینی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
- فیفا 2030 ورلڈ کپ کو 64 ٹیموں تک توسیع دینے پر غور کر رہا ہے، جیانی انفانٹینو
- تاریخ رقم: فیفا کی ٹاپ چار رینکنگ ٹیمیں پہلی بار ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
- شاہین آفریدی لنکا پریمیئر لیگ میں ڈیبیو کے لیے تیار
- قطر کے امیری دیوان نے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال کا اعلان کر دیا
- ایران کا شہید سپریم لیڈر اور جاں بحق شہریوں کے لیے انصاف کا عزم
- ایران کا دعویٰ: اردن کے فضائی اڈوں پر حملے
- امریکی فوج کے مطابق ایران میں درجنوں مقامات پر نئی فضائی کارروائیاں
- ایران کا کویت اور بحرین کے فضائی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ
- آبنائے ہرمز پر امریکا، ایران کشیدگی؛ تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
- افسوسناک خبر؛ بلوچستان میں دہشتگردوں نے 5 پنجابی مزدوروں کو شہید کردیا، شہداء کا تعلق پسرور، نارووال اور خان پور سے تھا
- کامیڈین اللہ رکھا کو لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا
