Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سندھ میں ای اسپورٹس چیمپئن شپ 2026 کا آغاز، 30 لاکھ روپے کی انعامی رقم
    • کرکٹرز نے نظام بگاڑا، اب کسی اور کو الزام نہیں دے سکتے: سکندر بخت
    • چار خواتین کوہ پیماؤں نے بغیر پورٹرز کے 7 ہزار میٹر سے بلند چوٹی فتح کرلی
    • فاطمہ ثنا پُرعزم، پاکستان کی ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی پر نظریں
    • ایران نے میرے بیٹے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، نیتن یاہو کا دعویٰ
    • پاکستان کا نیا اسپیڈ اسٹار: قیوم خان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    افغانستان میں بھارتی فوجی اڈے , اہم انکشاف

    By Daily Khabrainاگست 26, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اکوڑہ خٹک (نمائندہ خبریں) جمعیت علماءاسلام کے امیر اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کا نہیں بھارت کا اتحادی ہے۔ افغانستان میں بھارتی فوج اور ایجنسیوں کو اڈے فراہم کر کے ملک میں دہشت گردی اور فتنہ و فساد پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہیں امریکہ کی بھارت کو خطہ کی تھانیدار بنانے کی کوششوں کی ہر سطح پر مزاحمت کی جائے گی۔ حکومت اور فوج امریکہ کو منہ توڑ جواب دیں۔ پاکستانی قوم کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکوڑہ خٹک میں امریکی صدر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ واضح رہے کہ آج جمعہ کے بعد پورے ملک میں دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق اور دیگر قائدین کی اپیل پر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان پر الزامات کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ امریکہ مزید جتنی فوج بھیج سکتا ہے بھیج دیں لیکن شکست ان کا مقدر ہے۔ افغانستان میں اپنی شکست کو چھپانے کیلئے امریکہ پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ اس ساری صورتحال کی ذمہ دار امریکہ کی غلامی قبول کرنے والے حکمران ہیں انہوں نے ملک سے غداری کی جس کا خمیازہ اب ملک بھگت رہا ہے پرویز مشرف سے لیکر نواز شریف تک سب پر قومی و ملکی غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے۔ امریکہ کو بتلایا جائے کہ افغانستان میںمزید فوج بھیجنے کی صورت میں زمینی اور ہوائی سہولتیں قطعاً نہیں دی جائی گی۔ جمعیت کے مرکزی سیکرٹریٹ میں موصولہ اطلاعات کے مطابق لاہور، گجرانوالہ اور فیصل آباد میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت کے سرپرست میاں محمد اجمل قادری، مولانا عبدالروﺅف فاروقی، مولانا احمد علی ثانی، عاصم مخدوم، مولانا ایوب خان ثاقب، مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا خلیل الرحمن انوری نے کہا کہ نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے باوجود پاکستان کے خلاف الزامات حکومت کی سفارتی ناکامی ہے۔ خانیوال، رحیم یار خان، خانپور، راجن پور، ملتان، بہاولپور میں مظاہروں سے جمعیت کے رہنماﺅں مفتی حبیب الرحمان درخواستی، مفتی ارشاد احمد، مولانا محمد احمد محمودی، مولانا قاضی خلیل الرحمان، مفتی ممتاز احمد، مفتی خالد محمود اظہر، مولانا عبدالکریم نعمانی، عبدالصمد درخواستی نے کہا کہ امریکہ، پاکستان اور افغانستان کو باہم لڑا کر دونوں برادر اسلامی ملکوں کے عوام میں پائے جانے والی بھائی چارے کے رشتے کوختم کرنا چاہتا ہے۔ مزید فوج بھیج کر بھی امریکہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ افغان عوام اپنی سر زمین پر امریکی قبضہ کسی صورت میں برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ اکوڑہ خٹک میں مرکزی نائب امیر مولانا حامد الحق حقانی، مولانا عرفان الحق، مولانا رشید احمد سواتی، پشاور میں صوبائی امیر مولانا سید محمد یوسف شاہ، مولانا عبدالحسیب حقانی، حافظ سعید الرحمان اور دیگر نے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو داخلی عدم استحکام کے علاوہ عالمی اسلام دشمن قوتوں کے خطرناک عزائم کا سامنا ہے پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کا پروپیگنڈا امریکہ کی سرپرستی میں خطہ میں کی جانے والی اپنی دہشت گردی کو ناکام بنانے کی کوشش ہے۔ کراچی میں مفتی احمدالرحمان یار خان، حافظ احمد علی، مفتی حماد مدنی، حیدر آباد میں عبدالواحد سواتی، حافظ ارمان چوہان، کوئٹہ میں مفتی عبدالواحد بنوں، ٹانک اور کرک میں مفتی اسلام نور حقانی، مولانا عبدالحئی، مولانا حبیب اللہ حقانی، محمد عثمان دوتانی، حافظ میر محمد، مولانا سیف الدین، مولانا سبز علی اور دیگر شہروں میں جمعیت کے رہنماﺅں نے کہا کہ دہشت گردی کا تو صرف بہانا ہے۔ امریکہ اور بھارت کا اصل ہدف سی پیک کو نقصان پہنچانا ہے۔ پاکستان نے امریکی جنگ میں 120 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان اٹھایا۔ امریکی دھمکیوں کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے ملک گیر سطح پر بھرپور مہم چلائی جائے گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایران نے میرے بیٹے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، نیتن یاہو کا دعویٰ

      ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

      دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.