Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
    • کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
    • شاہد آفریدی کا مرحوم افغان کرکٹر شاپور زدران کو جذباتی خراجِ عقیدت
    • عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی
    • پنجاب نے غیر محفوظ لاہور کے اسکولوں میں مرمت اور تعمیرِ نو کے کام کا حکم دے دیا
    • پنجاب کا 8 ارب روپے کی لاگت سے جنگلات کی بحالی کا منصوبہ متعارف کرانے کا اعلان۔
    • "آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات آج مشہد میں ادا کی جائیں گی۔”
    • دنیا میں کوئی بھی طاقت یا شخص ریاستِ پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتا
    • پاکستان کے معروف مفتی نے کرپٹو کرنسی کی تجارت کو حرام قرار دے دیا
    • ایران کا اقوام متحدہ میں امریکی حملوں پر احتجاج
    • پاسدارانِ انقلاب کا عزم، عاق تکیہ پل پر امریکی حملے کا ’تباہ کن‘ جواب دیں گے
    • مراکش کو بڑا دھچکا، سیباری ورلڈ کپ کوارٹر فائنل سے باہر
    • پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ، کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے
    • امریکی فوج کا دعویٰ، ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنایا گیا
    • ایران کی وارننگ، امریکا کی مدد کرنے والے ممالک نتائج بھگتیں گے
    • پاکستانی برانڈ رستہ کا سیالکوٹ کے عالمی شہرت یافتہ فٹبال سازوں کو خراجِ تحسین
    • لاپتا K2 ایئرویز کارگو طیارے کا ملبہ اورماڑہ سے 53 ناٹیکل میل جنوب میں مل گی
    • سبی میں گرمی کی شدت 70 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ گئی۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اے پی این ایس کا مجوزہ قانون پر شدید تحفظات کا اظہار

    By Daily Khabrainستمبر 12, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (پ ر) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم پاکستان نے اے پی این ایس کو واضح یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت پرنٹ میڈیا سے متعلق قوانین میں کسی تبدیلی کا ارادہ نہیں رکھتی تاہم اگر کسی قانون میں ترمیم کی ضرورت درکار ہوئی تو اسے اے پی این ایس ، سی پی این ای ، پی ایف یو جے اور دیگر متعلقہ تنظیموں سے مشاورت سے کیا جائے گا ۔انہوں نے اپنی حکومت کے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئین میں درج اطلاعات اور آزادی صحافت کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا ۔عمر مجیب شامی سیکرٹری جنرل اے پی این ایس نے گزشتہ روز وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انہیں مجوزہ قانون، پرنٹ میڈیا ریگیولیٹری اتھارٹی آرڈیننس پر اے پی این ایس کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا اے پی این ایس نے وزیر اعظم کو بتایا کہ مجوزہ قانون کے بارے میں بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق یہ ایک سیاہ اور مزموم قانون ہے جو ملک میں آزادی اظہار کو شدید طور پر متاثر کرے گا جو میڈیا نے طویل اور صبر آزما جدوجہد سے حاصل کی ہے اے پی این ایس نے مزید کہا کہ وزارت اطلاعات نے تاریخ کے کباڑ خانے سے فوجی آمر جنرل ایوب خان کے نافذ کردہ بدنام زمانہ قانون کو نئی شکل میں پیش کیا ہے جبکہ میڈیا اور جمہوری قوتوں کے شدید احتجاج اور جدوجہد کے نتیجے میں پی پی او کو ختم کرکے نیوز پیپرز ،نیوز ایجنسیز اور بک ریجسٹریشن آرڈیننس 2002 جاری کیا گیا تھا ۔اے پی این ایس کے سیکرٹری جنرل نے وزیر اعظم کو بتایا کہ مجوزہ قانون سے 18ترمیم کی مکمل نفی ہوگی اور اسے اے پی این ایس اور میڈیا کی دیگر تنظیمیں مکمل طور پر مسترد کر دیں گی ۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مجوزہ قانون کی فوری واپسی کی درخواست کی ۔وزیر اعظم نے اے پی این ایس کو یقین دلایا کہ آئین پاکستان کی شق 19سے متصادم کوئی قانون نہیں بنایا جائے گااور پرنٹ میڈیا کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اگر کسی قانون کی ضرورت محسوس ہوئی تو حکومت میڈیا کے تمام ذمہ دار حلقوں سے با معنی مشاورت کے زریعے ایسا قانون وضع کرے گی اے پی این ایس کے سیکرٹری جنرل نے وزیر اعظم کی طرف سے میڈیا کے خدشات کو رفع کرنے کی اس وضاحت پر شکریہ ادا کیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف

      عدالت نے معروف نیوز اینکر کے قاتل کو دو بار سزائے موت سنا دی

      پنجاب نے غیر محفوظ لاہور کے اسکولوں میں مرمت اور تعمیرِ نو کے کام کا حکم دے دیا

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.